کھارادر
میں قائم پنجابی کلب کی بلڈنگ داؤد کلاسک میں ”شخصیات
اجتماع“ کا اہتمام
تلاوت
و نعت سے شروع ہونے والے اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے ”راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے
کے فضائل“
کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کا راہِ خدا عزوجل میں
اپنا مال خرچ کرنےوالا واقعہ بیان کیا جس میں حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اُن کے لئے دعا کی تھی، حضرت
عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے اپنے انتقال کے بعد 1 لاکھ 60 ہزار درہم
اور سونے کے بڑے پتھر اپنی میراث میں چھوڑا ، یہ دعائے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی برکت تھی ۔
نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے یہ واقعہ بیان کرنے کے بعد کہا کہ راہِ خدا عزوجل میں
مال دینے سے گھٹتا نہیں بلکہ بڑھتا ہے نیز انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو
بیان کرتے ہوئے چند اہم شعبہ جات کا تعارف کروایا۔
بیان
کے اختتام پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ حصہ
ملانے کے حوالے سے شخصیات اسلامی بہنوں کی
ذہن سازی کی اور نیتیں کروائی جس شخصیات اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے
لئے رقم جمع کروائی۔