لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے پچھلے
دنوں پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں
کے متعلق گفتگو کی اور انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں میں
درپیش مسائل پر مشاورت کی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 19 دسمبر 2022ء بروز پیر ملتان ہائی
کورٹ لیڈیز وکلا بار میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 17 لیڈیز
وکلانے شرکت کی۔
پاک
سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اللہ پاک کی رحمت‘‘کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے بعد شخصیات خواتین کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت
دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
آخر
میں لیڈیز وکلا نے فیڈ بیک دیتے ہوئے وقتاً
فوقتاًاس طرح کےسیشن رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
پاکستان کے شہر راولپنڈی میں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی
مشورہ

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں) کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
شعبے کی پاکستان، صوبائی و ڈویژن سطح اور سٹی نگران کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
اس دوران نگرانِ
پاکستان اسلامی بہن نے”حوصلہ افزائی کیجیئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے صوبائی و ڈویژن سطح کی ذمہ دارا ن سے 9ماہ کے سفرِ شیڈول کا جائزہ لیا ۔
نگرانِ
پاکستان اسلامی بہن نے دینی کاموں میں ہونے والی کمزوریوں پر توجہ دلاتے ہوئےاپنی
ماتحت غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لینے اور بروقت
مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے 9 ماہ کی
ماہانہ کارکردگی میں ترقی و تنزلی اور اہداف کے کلام کیا جبکہ تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف کا
اظہار کیا۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کی پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ

شخصیات اسلامی بہنوں کے
درمیان ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے
تحت آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کی پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان اسلامی بہن نے راولپنڈی سے انٹرنیٹ کے ذریعے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے
ہوئے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز مختلف مدنی پھولوں اور دینی
کاموں میں پیش آنے والے مسائل کے حل پر کلام کیا۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کی صوبائی سطح کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں
شعبے کی صوبائی سطح کی ذمہ داران اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کی نگران اسلامی بہنوں کی
شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں
پاکستان سطح کی ذمہ دارہ نے شعبے کی ماہانہ کارکردگی اور ٹیلی تھون سمیت مختلف
موضوعات پر کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف دیئے نیز انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 25 اکتوبر 2022ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
پنجاب صوبہ سطح کی ذمہ دار، سرگودھا اور ڈی
جی خان کی ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں پاک سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کی تقرری مکمل کرنے ، ماہانہ کارکردگی فارم اور سفری شیڈول کے متعلق نکات بتائے نیز سافٹ وئیر کارکردگی کے حوالے سے
بھی مدنی پھول پیش کئے۔ علاوہ ازیں شخصیات
خواتین سے ملاقات کے پیشگی شیڈول بروقت تیار کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ ا سلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات پاکستان کی اگست
2022ء کے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہو:
پہلے سے
منسلک شخصیات خواتین کی تعداد:4 ہزار 922
اس ماہ رابطے میں آنے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 260
اس ماہ دینی کا موں میں حصہ لینے والی شخصیات خواتین کی تعداد: ایک ہزار 687
کل منسلک اداروں کی تعداد:131
اداورں میں ہونے والے درس اور
مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:86

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 5 ستمبر 2022ء کو ڈسٹرکٹ
بار ملتان میں یوم دعوت اسلامی کے
موقع پر اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں تقریبا 50 وکلاء خواتین سمیت لایرز
یونین صدر کی مسز اور سیکرٹری نے بھی شرکت کی ۔
پاک سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی
بہن نے ’’ اللہ کی رحمت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ وکلاء بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی
دعوت دی جس پر لایرز اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات پیش کئے اور
ہر ماہ سیشن تربتی سیشن آرینچ کرنے کی
خواہش کا اظہار کیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 29 مئی 2022 ء کو پاک سطح شعبہ رابطہ
ذمہ دار اسلامی بہن کی ملتان ڈویژن گلگشت
کابینہ ناردرن بائی پاس تنظیمی ڈویژن میں ملتان چیمبر آف کامرس کے صدر کے گھر کی
خواتین سے ملاقات ہوئی۔
پاکستان سطح شعبہ رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی معلومات پر مشتمل ایپس کا تعارف کروایا نیز دعوت اسلامی
کے تحت ہونے والے کورسز اور سیشن کے بارے میں بھی بتایا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 24 مئی 2022ء کو ملتان ڈسٹرکٹ لیڈی بار میں سیکھنے سکھانے کے حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 24 لیڈی وکلاء نے شرکت کی۔
پاک سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی
بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں ملک
و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جس پر لیڈی
وکلاء کی جنرل سیکرٹری نے ہر ماہ درس اجتماع کروانے کی نیت پیش کی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مجلس رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں) کے تحت 24مئی
2022ءبروز منگل ڈسٹرکٹ جہلم میں M.P.A.چوہدری ظفر اقبال کے گھر میں met.up
ہوا۔
ان کے گھر کی خواتین سے ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں آن لائن سیشن میں شرکت کا ذہن دیا ۔
اس کے علاوہ دینی حلقہ لگوانے کی پیشکش کی۔ آخر میں ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیت کا اظہار کیا ۔ اختتام پر
وضو کے فرائض اور دیگر کتب تحفے میں پیش کی
گئیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 15 مئی 2022ء بروز اتوار میٹروپولیٹن ملتان میں تربیتی میٹنگ
ہوئی جس میں شعبہ رابطہ پاک ، صوبہ، ڈویژن، میٹروپولیٹن اور ڈسٹرکٹ کی کم و بیش 35 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ
داراسلامی بہنوں کے درمیان Cash Your
Ability (اپنی
صلاحیت کو کیش کریں ) کے نام سے لرننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا اور ذمہ
داران کی تربیت کے لئے دعوت اسلامی کی Presentation
پیش کی گئی جس میں Target
Audience اور منسلک شخصیات کا ڈیٹا تیار کرنے، اپنے
گولز سیٹ کرنے، دینی کاموں کی مکمل پلیننگ کرنے، اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ذمہ
داران کی بھر پور صلاحیتوں کو استعمال کرنے، شعبہ رابطہ کی ریکوائرمنٹ کے مطابق ایک
مضبوط ٹیم تیار کرنے نیز ان کی تربیت اور
ان سے دینی کام لینے پر تربیت دی گئی۔
مزید صوبہ
سطح پر کم وبیش 18 تا 22 سال کی well educated اسلامی بہنوں کو شعبہ رابطہ
کے اسپیشل کام کرنے کے لئے ایک گروپ تیار کرنے کے حوالے سے باہم مشاورت سے مدنی پھول طے کئے ۔
بعدازاں
اس میٹنگ میں عالمی سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کی طرف سے
کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے ۔
میٹنگ میں دیئے گئے اہداف:۔
شعبہ
رابطہ ذمہ داران کو پروفیشنل انداز میں دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔ اپنا نعم بدل تیار کرنے، تقرری اور ماہانہ کارکردگی
فارم پر اہداف دیئے گئے۔ ون پیج رپورٹ تیار
کرنے اور بروقت جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔ ہائی پروفائل شخصیات کے درمیان
دینی کام کرنے کا ہدف دیا گیا ۔ اختتام میں
تمام ذمہ داران کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے آئی ہوئی کتب تحفہ میں دیں اس کے علاوہ تسبیحات بھی تحفے میں دیں گئیں۔