دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے تحت پچھلے دنوں لاہو رکے علاقے ڈیفنس میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و کاروباری شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دینی کاموں کے سلسلے میں لاہور شیڈول پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس اجتماعِ پاک میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دینِ اسلام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں کیں۔آخر میں اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی۔