نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت دعوت اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی اپریل 2022ء کی چند جھلکیاں ملاحظہ ہو:

شعبے کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی شخصیات خواتین کی تعداد:10 ہزار ،122

اس ماہ رابطے میں آنے والی شخصیات خواتین کی تعداد:427

دینی کاموں میں حصہ لینے والی شخصیات خواتین کی تعداد:5 ہزار 511

منسلک اداروں کی تعداد: 524

منسلک ادارے جہاں دینی کام (درس ، اجتماع، مدرسۃ المدینہ بالغات)ہوتے ان کی تعداد:482


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 7 مئی 2022 ءکو صوبہ پنجاب کی صوبہ تا کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں  کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا ۔

پاک سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے جدول بنا کر تقرری مکمل کرنے، شخصیات کا ڈیٹا شعبہ ذمہ دار کی جانب سینڈ کرنے اور احساس ذمہ داری کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭ دوسری جانب شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 8 مئی 2022 ءکو پاک سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے صوبہ /سٹی ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں شخصیات خواتین کے درمیان تربیتی سیشن ارینج کرنے، ماہانہ اپڈیٹ کارکردگی فارم بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اور شعبہ کے اپڈیٹ مدنی پھول پیش کئے گئے ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب سے 25 فروری 2022ء کو گجرانوالہ میں تربیتی سیشن ہوا جس میں سیالکوٹ ، منڈی بہاؤ الدین اور گجرانوالہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’زکوٰۃ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اس میں اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ڈونیشن دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں ۔

اس کے علاوہ شارٹ کورسز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو معلمات و مبلغات بنانے کے اہداف دیئے۔ آخر میں ملاقات و انفرادی کوشش کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی دیئے۔

٭دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے گجرانوالہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تمام کیبن میں جا کر معلمات کے پڑھانے کا انداز دیکھتے ہوئے ملاقات کرتے ہوئےان کو تحائف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے  شخصیات کے تحت 17 فروری 2022ء بروز جمعرات شاہ رکن عالم ملتان میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے’’ کامیاب کون؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور فقہ میں وضو کا طریقہ سمجھایا۔ بعدازاں فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت آن لائن کورسز کرنے کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ڈونیشن کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت6 جنوری 2022ء  بروز جمعرات احمد پور شرقیہ میں irrigation department کے ایکسن کے گھر میں شخصیت دینی حلقے کا انعقاد ہواجس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’ مقصد حیات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شخصیات اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں تقسیم کتب و رسائل کا سلسلہ بھی ہوا ۔ علاوہ ازیں گھر کی خواتین نے ہر ماہ اپنے گھر میں شخصیت دینی حلقہ منعقد کرنے اور شخصیات کے درمیان دینی کاموں میں تعاون کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 3 جنوری 2022 ء کو کراچی لیاقت آباد ڈویژن عزیز آباد کے مینا بازار میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ کابینہ و ڈویژن سطح ذمہ دار اور شخصیات سمیت اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی ۔کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان اور دعا فرمائی۔ اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ،کڈز مدنی چینل دیکھنے ،مدرسۃ المدینہ میں ایڈمیشن لینے اور آن لائن نماز کورس کی بھی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 31 دسمبر 2021ء کو فیصل آباد میٹروپولیٹن میں  پاکستان سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے صنعت کار شخصیات خواتین سے ملاقات کی۔ شعبہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نےدعوت اسلامی کی ایپ کا تعارف کروایااور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ انہوں نے دینی کاموں میں تعاون کرنے، سیاسی اور دیگر شخصیات سے ملاقات کروانے کی نیتیں پیش کی۔

جبکہ پاکستان سطح شعبہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ رابطہ میں کام کرنے کا ذہن دیا، شعبہ رابطہ کے شعبہ جات کے بارے میں سمجھایا اور ذمہ داران کو اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ اسلامی بہنیں کے تحت3 جنوری 2022ء کومدنی قاعدہ کورس کے درجے کا پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس کے اختتام  پر امتحان کا جائزہ لیا ۔ تحریری کام چیک کئے، طالبات کو مدنی قاعدہ کورس کے بعد ناظرہ قرآن کریم کورس کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  1 جنوری 2022ء کو جڑانوالہ کے علاقے سمندری کے ایک فٹنس کلب میں شخصیات سے میٹ اپ سیشن کیا گیا ۔ پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ”فکرِ آخرت “ کے موضوع پر بیان کیا۔ شخصیات اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی گئی۔ کلب کی اونر نے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی نیتیں پیش کیں۔

مزید شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پاک سطح شعبہ رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل آباد میٹرو پلٹن ہیڈ آف پنجاب سینٹرل بینک کی مسسز سے ملاقات کی۔ شخصیت اسلامی بہن پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی ایپ کا تعارف کروایاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 2 جنوری 2022 ء  جڑانوالہ کے علاقے شاہ کوٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا کابینہ سطح ذمہ داران اور شخصیات( ڈاکٹرز، وُکلا، ٹیچرز) نےبھی شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ”فکرِ آخرت“ کے موضوع پر بیان کیا ۔ شخصیات اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی سے ہر دم وابستہ رہنے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔ شریک اسلامی بہنیں اور شخصیات کو رسائل تقسیم کئے ۔ مشورے کا اختتام دعا اور صلوة والسلام کے ساتھ ہوا۔

*اسی طرح دوسری جا نب 1 جنوری 2022ء کو جڑانوالہ کے علاقے سمندری کے جامعۃ المدینہ اور میٹروپولیٹن فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا کابینہ سطح ذمہ داران نے شرکت کی۔ پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے میں تقرری کرنے ، کارکردگی کے نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 14 دسمبر 2021 ءکراچی زون ایسٹ لانڈھی کابینہ  ڈویژن کورنگی میں ریجن زون اور کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں اور دیگر اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے کام میں بہتری لانے کیلئے مدنی پھول دیئے، شخصیات کے گھر مدنی حلقہ لگایا گیا ، اور انکے گھر دعا کی گئی ۔ اہلِ خانہ نے اسلامی بہنوں کی خیر خواہی بھی کی اور دعوت اسلامی کے کاموں کو خوب سراہا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 16 دسمبر 2021 ءکراچی زون ساؤتھ ڈویژن جمعہ بلوچ میں  اہل ثروت منسلک اسلامی بہن کے گھر ایصال ثواب کے سلسلہ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں کابینہ مشاورت (شعبہ محفل نعت )، کابینہ مشاورت (شعبہ رابطہ)،ڈویژن مشاورت (شعبہ رابطہ) ودیگر ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کابینہ مشاورت نے نیکی کی دعوت کے فضائل پر بیان کیا، اجتماع میں شرکت کرنے اور شارٹ کورس کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں۔