دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 11 دسمبر 2021 ء کوشعبہ رابطہ کا ذمہ
داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہواجس
میں ریجن سطح، زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شعبہ کے
اہم نکات سمجھائے گئے اور شعبے کی تقرری پر بھی کلام کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبے
رابطہ برائے شخصیات کے تحت 24دسمبر2021 ء بروز جمعہ گوجرانوالہ زون میں ڈی
سی کالونی میں اسلامی بہنوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت نگران نے ”تبرکات
“کے موضوع پر بیان فرمایا۔ مدنی حلقے میں شریک
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا ۔
کراچی کی ساؤتھ زون 2 کابینہ نیو کراچی شعبہ رابطہ کے
تحت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس رابطہ کے زیر اہتمام
13 دسمبر2021ء بروز پیر کو مدنی مشورہ ہوا جس میں 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ رابطہ کے مدنی پھول بیان کئے اور چند اسلامی بہنوں کو ذمہ داریوں
پر تقرر کرتے ہوئے انہیں اس شعبے کے تحت زیادہ سے زیادہ دینی کام کرنے ، شخصیات
اور اداروں میں جا کر دعوت اسلامی کے پیغام کو عام کرنے کا ذہن دیا۔
لیاقت آباد کابینہ عزیز آباد میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 13 دسمبر 2021
ء کوکراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ
کے علاقہ عزیزآباد میں کابینہ وڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے میں مبلغہ دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کے شیڈول کا جائزہ لیا اور آئندہ دینی کام کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے نیز دینی کام کرنے کے متعلق اپڈیٹ نکات بتائے اور سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کرنے کا ذہن دیا ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
تحت 13 دسمبر2021ء بروز پیر نیو کراچی
کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 70اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن و
زون سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو شعبےکے دیگر دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے
شعبے پر تقرر بھی کیا اور شخصیات اور اداروں میں جا کر دعوت اسلامی کے
پیغام کو عام کرنےکا ذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نے تعاون کرنے کے لئے اچھی اچھی
نیتوں کو بھی پیش کیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
19 دسمبر بروز اتوار نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے
بہاولپور میں شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔ شعبہ رابطہ کی ڈویژن و علاقہ سطح
پر ذمہ داران کا تقرر کیا۔ ذمہ داران کو شعبے کے مدنی پھول پیش کیے ، شخصیات کے
درمیان کام کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
19 دسمبر بروز اتوار بہاولپور زون کی چشتیاں کابینہ میں شخصیات میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا۔ جس میں کم و بیش 17
شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے
آن لائن کورسز میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیااور تقسیم کتب و رسائل کی ترکیب بنی جس
پر شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیراہتمام
فیصل آباد ریجن میں ہونےوالےدینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی
شخصیات خواتین کی تعداد: 78
سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل ہونے والی
شخصیات خواتین کی تعداد: 7
شارٹ کورسز کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 8
اصلاح اعمال کا رسالہ جمع کروانے والی شخصیات
خواتین کی تعداد: 2
اس ماہ کتنی شخصیات نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی
بکنگ کروائی؟ 12
اس ماہ شخصیات تک پہنچائےگئے رسائل کی تعداد:
136
شخصیات خواتین کے گھروں میں لگنے والے دینی
حلقوں کی تعداد:6
ان میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:100
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 14 دسمبر 2021ء کو ذمہ دار اسلامی بہن
نے علاقائی دورہ کیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اورانہیں دعوت اسلامی
کے مختلف کورسز جوائن کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
٭اسی
طرح 14 دسمبر 2021ء کو گلگت کابینہ میں
جامعۃ المدینہ کا افتتاح ہوا جس میں معلمات اور شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مبلغہ دعوت اسلامی نے ”علم دین
کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر شخصیات اسلامی
بہنوں نے نیتیں پیش کیں۔
لیاقت آبادکابینہ ڈویژن سپر مارکیٹ میں مرحوم امجد صابری کے گھر احکام وراثت کورس کا انعقاد
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت دسمبر 2021 ءکو کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ
ڈویژن سپر مارکیٹ کراچی میں مرحوم امجد
صابری کے گھر 4 دن کااحکام
وراثت کورس کروایا گیا جس میں 68 اہل ثروت مخیر شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ ٔ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دینی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر کورس کے
اختتام پر گھر کی خواتین نے اپنے گھر اجتماع پاک کروانے، درسِ
نظامی کرنے اور مدرسۃ المدینہ میں داخلے لینےکی
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے تحت گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن علاقہ ايکسپو
سينٹر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
انعقاد ہوا جس میں مخير اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے فقہ میں مستعمل پانی اور اسلامی بہنوں کی نماز کے بارے میں بتایا اور اس کے بعد ’’علم دين کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بيان کیا جس میں انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع پاک میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
نومبر 2021ء میں حیدرآباد ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد:530
سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی
شخصیات خواتین کی تعداد:8
رسالہ نیک اعمال جمع کروانے والی شخصیات خواتین
کی تعداد:147
اس ماہ شخصیات تک پہنچائے گئے رسائل کی
تعداد:346
شخصیات خواتین کے گھروں میں لگنے والے سیکھنے سکھانے کے حلقوں کی تعداد:14
ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:227