لطیف آباد نمبر 9 اور 10 میں
ٹنڈو محمد خان ڈویژن میں علاقائی دورں کا
سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
7 دسمبر2021ء کو لطیف آباد نمبر 9 اور 10 میں
نیز ٹنڈو محمد خان ڈویژن میں علاقائی دوروں کا
سلسلہ ہوا ۔اس موقع پر کابینہ، ڈویژن اور علاقائی ذمہ دراسلامی بہنوں نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات
خواتین جن میں بیوٹیشنز، پروفیشنلز اور اہل ثروت شخصیات کو اگلے دن ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور مدنی چینل دیکھنے کی دعوت بھی پیش کی۔ ساتھ ساتھ شخصیات کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں دئیے ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
3 دسمبر 2021 ء کو کراچی ساؤتھ زون
1 لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ علاقہ ہنگورہ آباد کے ذیلی حلقہ میں محفل نعت کا
انعقاد ہوا جس میں ڈویژن مشاورت شعبہ
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ذمہ دار سمیت 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ اپنی اصلاح کیسے کرنی چاہیے‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور پانچوں وقت کی نمازیں پابندی سے پڑھنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ
وار اجتماع پاک میں شرکت کی دعوت دی جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دسمبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ
بلوچ علاقہ ہنگورہ آباد کے مدرسے فیضان اُمِّ
عطار میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران و ڈویژن مشاورت (شعبہ رابطہ) علاقائی
و ذیلی نگران اور مشاورت سمیت 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ان دینی کام کرنے کا انداز سمجھایا اور کام میں بہتری
لانے کے لئے مفید مشورے بھی دئیے نیز 8 دینی کام کرنے کے حوالے سے بھر پور ترغیب دلائی۔
لیاقت آباد کابینہ میں کابینہ سطح پر ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ
دعو تِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2021ء
بروز پیر کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد
کابینہ میں کابینہ سطح پر ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن کی طرف سے ملنے والے نکات پر کلام کیا اور شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا اور ماتحت شیڈول چیک کرنے کے بارے میں بھی نکات پیش کئے ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے تحت 2 دسمبر2021ء بروز جمعرات بلدیہ ٹاؤن کراچی صباپارلرمیں اجتماع ذکر ونعت کا انعقاد ہوا جس میں 10 اسلامی بہنوں کی شرکت کی
۔
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ غوث پاک کی کرامات‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور نماز کی پابندی کرنے
نیزon
line کلاسز کے تحت ہونے والے فرض علوم کورس کو
کرنے کا ذہن دیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
30نومبر2021 ء بروز منگل ڈویژن قذافی چوک کے علاقے علی گڑھ کے ذیلی حلقے فریدی میں علاقائی دورہ ہوا جس میں مبلغات دعوت اسلامی نے شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات
کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی نیز ہفتہ وار رسائل پڑھنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالہ بھی تحفے میں پیش کئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات(اسلامی
بہنیں)
کے تحت 29 نومبر 2021ء کو حیدرآباد کابینہ
ڈویژن پریٹ آباد میں ایک اہل ثروت شخصیت کے گھر شخصیات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں علاقہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے ’’ ولیوں کے سردار‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
نیتیں پیش کیں ۔
٭اسی طرح شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 29
نومبر 2021 ء کو حیدرآباد زون کی لطیف آباد
کابینہ کے علاقے لطیف آباد نمبر 9 میں قائم لیڈیز جم میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ون ڈے سیشن ارینج کیا گیا۔
ون ڈے سیشن میں نماز کے فضائل بیان کئے گئے جس میں اسلامی بہنوں کو نماز کی
پابندی اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا گیا۔ سیشن کے اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے
رسائل بھی تحفے میں پیش کئے گئے اس پر اسلامی بہنوں نے اچھے تأثرات کا اظہار کیا۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 30 نومبر 2021ء کو حیدرآباد
زون کی لطیف آباد کابینہ کے علاقے لطیف آباد نمبر 7 میں علاقائی دورے کا سلسلہ
ہوا جس میں زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ ملکر مختلف
شخصیات خواتین سے ملاقات کی جن میں لیڈی پولیس انسپکٹر ۔ایڈوکیٹ آف ہائی کورٹ کے گھر کی خواتین اور’’Amna saloon ‘‘ کی
اونر شامل رہی۔
ان
شخصیات کو اگلے دن ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی گئی
اور ان کو اپنے گھروں میں دینی حلقہ
رکھوانے کا ذہن بھی دیا گیا۔ ملاقات کے دوران دینی رسائل بھی پیش کئےگئے ۔
بہار کالونی میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے تحت بیوٹی پارلرز میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ
اسلامی
بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
23 نومبر 2021ء کو کابینہ لیاری ڈویژن
بہار کالونی میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہن
نے علاقائی مشاورت کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ بیوٹی پارلرز میں نیکی کی دعوت دی۔ذمہ
دار اسلامی بہن کی انفرادی کوشش سے روبی بیوٹی پارلرکی اونر نے ہر ماہ درس رکھوانے اور شہ روز بیوٹی
پارلر کی اونر نے صدقہ بکس رکھنے کی نیت کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات(اسلامی بہنیں) کے تحت 28 نومبر 2021ء کو حیدر آباد لطیف آباد کابینہ کے علاقے بسم
اللہ سٹی میں قائم سلائی سینٹر میں شخصیات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات خواتین نے
شرکت کی۔
ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’درود و
سلام کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو کثرت سے درود پاک پڑھنے کا ذہن دیا ۔مزید شخصیات خواتین کو آئندہ اجتماع پاک میں شرکت کرنےکا ذہن دیا ۔اجتماع کے اختتام پر
مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر
اہتمام 23 نومبر2021ء بروز منگل کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہانہ
کارکردگی کے بارے میں نکات سمجھائے نیز
ماتحت اسلامی بہنوں کو وقت دینے اور انہیں دینی کام سمجھانے کا ہدف دیا مزید ٹیلی تھون جمع کروانے اور شخصیات اداروں میں ون
ڈے سیشن کرنے کی ترغیب دلائی ۔
شجاع آباد زون کی ملیسی کابینہ کے علاقے جہانیاں
میں دینی حلقوں کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی
بہنیں)کے
تحت 27 نومبر 2021ء کو شجاع آباد زون ملیسی کابینہ جہانیاں میں دینی حلقے کا
انعقاد ہوا جس میں پاک سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے اہلِ
ثروت اسلامی بہن سے ملاقات کی اور ان کو
مدرسۃ المدینہ آن لائن میں ایڈمیشن لینے
کی ترغیب دلائی ، ساتھ ہی دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔
٭علاوہ
ازیں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے تحت 28 نومبر 2021ء کومظفر گڑھ
زون میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا ۔ اس
میں ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھر ا
بیان کیا نیز مدرسۃ المدینہ آن لائن میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیا اور آخر میں شخصیات کو کتب و رسائل کے تحائف پیش کئے گئے۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 28 نومبر 2021ء کو مظفر گڑھ کابینہ میں قائم
Girls College کی Sports
Instructor اسلامی بہن سے پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی
بہن کی ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر ان کو پاکستان
ذمہ دار اسلامی بہن نے Sports سے تعلق رکھنے والی اسلامی بہنوں میں درس دینے
اور دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام 20 نومبر 2021ء کو کراچی ریجن میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد
ہواجس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کورسز
کے بارے میں بتایا اور شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کلام کیا نیز ٹیلی تھون
کے لئے کوشش تیز کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی
بہنیں)کے
زیرِ اہتمام 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون
2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں علاقائی دورے کا
سلسلہ ہو اجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر مقامی
اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔
کابینہ
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے صدقے کے فضائل
اور دعوت اسلامی کی کاوشوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے زیر اہتمام 20 نومبر2021 ء بروز
ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 ڈویژن گلشن ضیاء کے علاقے الطاف نگر میں ایک سلائی سینٹر میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نماز کی شرائط سکھائیں جس میں
تقریبا 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور علم دین سیکھنے کے شوق کا اظہار بھی کیا۔ آخر میں تقسیم رسائل بھی کئے گئے۔