10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 14 دسمبر 2021ء کو ذمہ دار اسلامی بہن
نے علاقائی دورہ کیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اورانہیں دعوت اسلامی
کے مختلف کورسز جوائن کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
٭اسی
طرح 14 دسمبر 2021ء کو گلگت کابینہ میں
جامعۃ المدینہ کا افتتاح ہوا جس میں معلمات اور شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مبلغہ دعوت اسلامی نے ”علم دین
کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر شخصیات اسلامی
بہنوں نے نیتیں پیش کیں۔