دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
3 دسمبر 2021 ء کو کراچی ساؤتھ زون
1 لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ علاقہ ہنگورہ آباد کے ذیلی حلقہ میں محفل نعت کا
انعقاد ہوا جس میں ڈویژن مشاورت شعبہ
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ذمہ دار سمیت 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ اپنی اصلاح کیسے کرنی چاہیے‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور پانچوں وقت کی نمازیں پابندی سے پڑھنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ
وار اجتماع پاک میں شرکت کی دعوت دی جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دسمبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ
بلوچ علاقہ ہنگورہ آباد کے مدرسے فیضان اُمِّ
عطار میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران و ڈویژن مشاورت (شعبہ رابطہ) علاقائی
و ذیلی نگران اور مشاورت سمیت 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ان دینی کام کرنے کا انداز سمجھایا اور کام میں بہتری
لانے کے لئے مفید مشورے بھی دئیے نیز 8 دینی کام کرنے کے حوالے سے بھر پور ترغیب دلائی۔