دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات(اسلامی
بہنیں)
کے تحت 29 نومبر 2021ء کو حیدرآباد کابینہ
ڈویژن پریٹ آباد میں ایک اہل ثروت شخصیت کے گھر شخصیات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں علاقہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے ’’ ولیوں کے سردار‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
نیتیں پیش کیں ۔
٭اسی طرح شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 29
نومبر 2021 ء کو حیدرآباد زون کی لطیف آباد
کابینہ کے علاقے لطیف آباد نمبر 9 میں قائم لیڈیز جم میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ون ڈے سیشن ارینج کیا گیا۔
ون ڈے سیشن میں نماز کے فضائل بیان کئے گئے جس میں اسلامی بہنوں کو نماز کی
پابندی اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا گیا۔ سیشن کے اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے
رسائل بھی تحفے میں پیش کئے گئے اس پر اسلامی بہنوں نے اچھے تأثرات کا اظہار کیا۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 30 نومبر 2021ء کو حیدرآباد
زون کی لطیف آباد کابینہ کے علاقے لطیف آباد نمبر 7 میں علاقائی دورے کا سلسلہ
ہوا جس میں زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ ملکر مختلف
شخصیات خواتین سے ملاقات کی جن میں لیڈی پولیس انسپکٹر ۔ایڈوکیٹ آف ہائی کورٹ کے گھر کی خواتین اور’’Amna saloon ‘‘ کی
اونر شامل رہی۔
ان
شخصیات کو اگلے دن ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی گئی
اور ان کو اپنے گھروں میں دینی حلقہ
رکھوانے کا ذہن بھی دیا گیا۔ ملاقات کے دوران دینی رسائل بھی پیش کئےگئے ۔