صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں خصوصی طور پردعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حلقے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان ”راہِ خدا عزوجل میں صدقے کا انعام“ کے موضوع پر بیان کیا اور اُن کی ذہن سازی کی جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے یونٹس جمع کروائے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اکتوبر 2024ء کو   شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ملک و صوبائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

راولپنڈی شہر میں موجود نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ء کے طریقہ ٔکار کے حوالے سے کلام کیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ٹیلی تھون کےاہم دینی کاموں کے مطابق فالو اپ کرنے، اسلامی بھائیوں کی لسٹ اپڈیٹ کرنے اور دیگر اہم نکات پر مدنی پھول دیئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبہ جات کی موجودہ ٹیلی تھون کارکردگی کا جائزہ لیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ ٹیلی تھون مہم میں بھرپور شرکت کرنے کا اظہار کیا۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت 25 جون 2024ء کو P.I.B کالونی کراچی میں قائم فیضانِ صحابیات میں ایک میٹ اپ منعقد کیا گیا جس میں پروفیشنلز، اہل ثروت، کاروباری اسلامی بہنیں، ماربل شورومز کی اونرز، سافٹ ویئر پروفیشنلز اورپروفیشنل نعت خواں اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس میٹ اپ میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں فرض علوم سکھائے جبکہ شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف شارٹ کورسز کا تعارف کروایا۔

علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل سروس ایپلی کیشنز کے بارے میں بتایا اور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جون 2024ء کو  اسلام آباد سٹی کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک سطح کی ذمہ دار، اسلام آباد سٹی کی ذمہ دار ،زون و سیکٹر نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں ۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

دورانِ مدنی مشورہ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے آئندہ کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے حوالے سے سرگودھا ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ

Mon, 8 Jul , 2024
183 days ago

20 جون 2024ء کو  دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے دینی کاموں کے سلسلے میں سرگودھا ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک سطح کی ذمہ دار، صوبہ پنجاب کی نگران ،صوبائی سطح کی ذمہ دار، سرگودھا ڈویژن، میٹروپولیٹن اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی ۔

مدنی مشورے کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے آئندہ کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جون 2024ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت  ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک سطح کی ذمہ دار، صوبہ پنجاب کی نگران ،صوبائی سطح کی ذمہ دار، راولپنڈی ڈویژن، میٹروپولیٹن اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی ۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے ۔

عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جنوری 2024ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی   اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ملک و صوبائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران سے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں سالانہ ڈونیشن کے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ 


شعبہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 25 دسمبر 2023ء کو لاہور DHA کے EME Society میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات اور ذمہ داران سمیت مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے بھی شرکت کی۔

حلقے کی ابتدا میں تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف پڑھی گئی جبکہ عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دنیا کی مذمت بیان کرتے ہوئے شخصیات اسلامی بہنوں کو فکرِ آخرت کا ذہن دیا۔

بیان کے دوران عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران نے شخصیات کو فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں ایڈمیشن لے کر علمِ دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی نیز شخصیات پر انفرادی کوشش بھی کی جس پر 2 اسلامی بہنوں نے اپنا پلاٹ دعوتِ اسلامی کو وقف کرنے کی نیتیں کیں۔حلقے کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔

21 دسمبر 2023ء کو ملتان واپڈا ٹاؤن میں شخصیت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰن کی گئی اور عاشقانِ رسول نے حضور پُر نور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعتِ شریف کا نذرانہ پیش کیاجبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےزیادہ سے زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اُن کا کہنا تھاکہ: ہم بڑی آسانی کے ساتھ نیکیاں کر کے آخرت کی تیاری کر سکتے ہیں، لہٰذا ہمیں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنی چاہیئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ماہانہ اجتماع میں شرکت کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے اسلامی بہنوں کی ملاقات ہوئی نیز نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔

30 نومبر 2023ء کو فیصل آباد  ڈسٹرکٹ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

حلقے کی ابتدا میں تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف پڑھا گیا جبکہ نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”ایمان کابیج اور پھل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ایمان کے متعلق چند ضروری باتیں بتائیں۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت 30 اکتوبر 2023ء  کو ڈویژن بہاولپور میں شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

دورانِ حلقہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کی تربیت کے لئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں وہاں موجود اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفارسے ملاقات کی سعادت حاصل کی اور دعوتِ اسلامی کے خدمات دین میں مصروفِ عمل مختلف شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کروایا نیز دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔


28اکتوبر  بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے تحت بلوچستان کے شہر گوادر میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”علم ِ دین حاصل کرنے کے فوائد “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو فرض علوم سیکھنے کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز مختلف شارٹ کورسز کرنے اوراسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔