5 رمضان المبارک, 1446 ہجری
ملتان کے علاقے واپڈا کالونی میں شخصیت اسلامی
بہن کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
Mon, 3 Mar , 2025
3 days ago
17 فروری 2025ء کو ملتان کے علاقے واپڈا
کالونی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک شخصیت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
تلاوت و نعت سے حلقے کا آغاز کرنے کے بعد عالمی
مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ”آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر بیان کیا اور
شخصیات کو اپنے گھروں میں ماہانہ اجتماعات منعقد کروانے کا ذہن دیا۔
اسی دوران عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران نے زکوٰۃ
کی ادائیگی کا طریقۂ کار بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کو ڈونیشن دینے کی اہمیت و
ضرورت کو بیان کیا اور اختتام پر اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔