عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان میں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔

اس حلقے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شخصیات کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور کہا کہ خواتین کو چاہیئے کہ معاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار پیش کریں نیز امر بالمعروف و نھی عن المنکر (نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے) میں اپنا حصہ ملانےکا ذہن دیا۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے انفرادی طور پر اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے تحت پچھلے دنوں لاہو رکے علاقے ڈیفنس میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و کاروباری شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دینی کاموں کے سلسلے میں لاہور شیڈول پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس اجتماعِ پاک میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دینِ اسلام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں کیں۔آخر میں اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی۔

سٹی ہاؤسنگ ff بلاک گجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت ایک میٹ اپ ہوا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹ اپ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور حاضرین کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ڈی سی کالونی المنصورہ بلاک ٹاؤن میں شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

دورانِ حلقہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کا تعارف کروایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے علمِ دین کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو فرض علوم سیکھنے کی ترغیب دلائی نیز ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع شروع کرنے اور ہفتے میں 2 دن مدرسۃالمدینہ بالغات و فرض علوم سیکھنے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں میں درپیش مسائل پر مشاورت کی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 19 دسمبر 2022ء بروز پیر ملتان ہائی کورٹ لیڈیز وکلا بار میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 17 لیڈیز وکلانے شرکت کی۔

پاک سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اللہ پاک کی رحمت‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے بعد شخصیات خواتین کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

آخر میں لیڈیز وکلا نے فیڈ بیک دیتے ہوئے وقتاً فوقتاًاس طرح کےسیشن رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں) کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کی پاکستان، صوبائی و ڈویژن سطح اور سٹی نگران کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے”حوصلہ افزائی کیجیئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے صوبائی و ڈویژن سطح کی ذمہ دارا ن سے 9ماہ کے سفرِ شیڈول کا جائزہ لیا ۔

نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے دینی کاموں میں ہونے والی کمزوریوں پر توجہ دلاتے ہوئےاپنی ماتحت غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لینے اور بروقت مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے 9 ماہ کی ماہانہ کارکردگی میں ترقی و تنزلی اور اہداف کے کلام کیا جبکہ تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف کا اظہار کیا۔


شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے راولپنڈی سے انٹرنیٹ کے ذریعے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز مختلف مدنی پھولوں اور دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل کے حل پر کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کی صوبائی سطح کی ذمہ داران اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کی نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں پاکستان سطح کی ذمہ دارہ نے شعبے کی ماہانہ کارکردگی اور ٹیلی تھون سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف دیئے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 25 اکتوبر 2022ء  کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب صوبہ سطح کی ذمہ دار، سرگودھا اور ڈی جی خان کی ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں پاک سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کی تقرری مکمل کرنے ، ماہانہ کارکردگی فارم اور سفری شیڈول کے متعلق نکات بتائے نیز سافٹ وئیر کارکردگی کے حوالے سے بھی مدنی پھول پیش کئے۔ علاوہ ازیں شخصیات خواتین سے ملاقات کے پیشگی شیڈول بروقت تیار کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ ا سلامی  کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات پاکستان کی اگست 2022ء کے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہو:

پہلے سے منسلک شخصیات خواتین کی تعداد:4 ہزار 922

اس ماہ رابطے میں آنے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 260

اس ماہ دینی کا موں میں حصہ لینے والی شخصیات خواتین کی تعداد: ایک ہزار 687

کل منسلک اداروں کی تعداد:131

اداورں میں ہونے والے درس اور مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:86


  دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 5 ستمبر 2022ء کو ڈسٹرکٹ بار ملتان میں یوم دعوت اسلامی کے موقع پر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 50 وکلاء خواتین سمیت لایرز یونین صدر کی مسز اور سیکرٹری نے بھی شرکت کی ۔

پاک سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ اللہ کی رحمت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ وکلاء بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر لایرز اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات پیش کئے اور ہر ماہ سیشن تربتی سیشن آرینچ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔