گزشتہ روز لاڑکانہ ڈویژن صوبۂ سندھ کی پروفیسر کالونی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت 11 مارچ 2023ء بروز ہفتہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے فرض علوم سیکھنے کی اہمیت، فرض علوم کیا ہے؟،نماز کورس کرنے اور سالانہ ڈونیشن میں بھرپور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں حلقے میں شریک اسلامی بہنوں نے کورس کرنے اور دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔