30 جنوری 2023ء بروز پیر شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات ساؤتھ افریقہ  کی ذمہ داران، نگران اور عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اس مدنی مشورے میں مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی نوعیت و انداز پر تبادلۂ خیال کیا۔

علاوہ ازیں شعبہ تعلیم للبنات کی الگ ذمہ دار مقرر کرنے اور شخصیات کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کے حوالے سے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔