عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سکھر کی اہم شخصیت مرحوم  محمد ناصر اختر قریشی (جو دعوتِ اسلامی کے ساتھ بہت تعاون کرنے والے تھے) کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے گھر کی اسلامی بہنوں سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کیا جبکہ مرحوم کی بیٹی کو دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز میں ایڈمیشن کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اہلِ خانہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔