دعوتِ اسلامی کے تحت حیدر آباد آفندی ٹاؤن میں شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”استقبالِ رمضان“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دنیا کی مذمت بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے سالانہ ڈونیشن میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر بعض شخصیات اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع کروائے اور بعض نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔