پچھلے دنوں شرف آباد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ماہانہ شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صاحبزادیِ عطارسلمہا الغفار اور مختلف شخصیات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”نماز کی اہمیت و فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نماز نہ پڑھنے کی وعیدیں بیان کیں نیز نماز کا فدیہ دینے اور قضا نمازوں کے مسائل کے بارے میں شرکا کی تربیت کی۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دوسروں کو نماز پڑھنے کی ترغیب دلانے، سالانہ ڈونیشن زیادہ سے زیادہ جمع کرنے اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر شرکا اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔