ڈویژن لاڑکانہ کے ڈسٹرکٹ جیکب آباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات گرلز کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

دورانِ حلقہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کو ماہِ رمضانُ المبارک کی تیاری کرنے اور ماہِ رمضان میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔

مزید نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا اسلامی بہنوں کو رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور تلاوت کورس کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کےلئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔