استقبالِ ماہِ رمضان کے سلسلے میں گزشتہ روز صوبۂ سندھ کی ڈویژن حیدر آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو رمضانُ المبارک کی قدر و منزلت بیان کی نیز سالانہ ڈونیشن کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع کروایا اور بعض اسلامی بہنوں نے ڈونیشن جمع کروانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔