شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت 17 مئی 2025ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے آن لائن سیشن منعقد کیا گیا جس میں پاکستان مجلسِ مشاورت کی چند اراکین اور شعبے کی ملک و صوبائی سطح کی ذمہ داران شریک ہوئیں۔

اس سیشن میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبے کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے پاکستان کے چند اہم شہروں پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔اس موقع پر اسلام آباد سٹی، صوبہ KPK اور صوبہ بلوچستان کی پاکستان مشاورت اسلامی بہنیں بھی موجود تھیں۔