5 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اکتوبر 2024ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ملک و صوبائی سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت
رہی۔
راولپنڈی شہر میں موجود نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ء کے طریقہ ٔکار کے حوالے سے کلام کیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ٹیلی تھون کےاہم دینی کاموں کے مطابق فالو
اپ کرنے، اسلامی بھائیوں کی لسٹ اپڈیٹ کرنے
اور دیگر اہم نکات پر مدنی پھول دیئے۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبہ
جات کی موجودہ ٹیلی تھون کارکردگی کا جائزہ لیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ ٹیلی تھون مہم میں بھرپور شرکت کرنے کا اظہار کیا۔