دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی
بہنیں)
کے تحت 16 نومبر2021ء کو لیاقت آباد کابینہ ڈویژن دستگیر میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 350 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ سیرتِ
غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے،مدنی چینل دیکھنے نیز دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے ذہن سازی بھی کی۔ آخر میں صاحبزادی
ِ عطار سلمھاالغفار نے دعا فرمائی
۔
٭ اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 15 نومبر 2021 ء بروز پیر کراچی
ایسٹ زون 2 لیاقت آباد اور ناظم آباد کابینہ میں سہ ماہی مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جن میں ریجن تا
علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے علاقاء تا ڈویژن سطح تک کے دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور کارکردگی شیڈول میں بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دیئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات(اسلامی بہنیں) کے
تحت حیدرآباد کابینہ میں مدنی دورہ کا
سلسلہ ہوا ۔ علاقائی دورہ میں مبلغات دعوت
اسلامی نے کچھ اہل ثروت و سلائی سینٹرز کی خواتین سے ملاقاتیں کیں جس میں انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور شارٹ
کورسز کرنے کا ذہن دیتے ہوئے سلسلہ عالیہ
قادریہ عطاریہ میں بیعت کا ذہن دیا ۔
اس کے
علاوہ راہِ خدا میں خرچ کے فضائل بتاتے
ہوئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی
تھون کا تعارف کروایا جس پر بعض شخصیات نے ڈونیشن فوراً جمع کروائے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی
نیت کا اظہارکیا۔
حیدرآباد
کابینہ ڈویژن حالی روڈ کے علاقے ذیل پاک سوسائٹی میں شخصیت اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت 14 نومبر 2021ء بروز اتوار حیدرآباد کابینہ ڈویژن حالی روڈ کے علاقے ذیل پاک سوسائٹی میں
شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ
وار رسائل پڑھنے کا ذہن بھی بنایا نیز ٹيلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی
جس پر اسلامی بہنوں نے يونٹ جمع کروانے اور
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع ميں آنے کى نیتیں پيش کىں۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کےتحت فیصل آباد ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ
کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن میں
ہونےوالےدینی کاموں کی اکتوبر 2021ء کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد:78
سلسلہ
عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 7
شارٹ
کورسز کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 8
رسالہ
نیک اعمال جمع کروانے والی شخصیات خواتین
کی تعداد: 4
اس
ماہ شخصیات تک پہنچائےگئے رسائل کی تعداد: 136
شخصیات
خواتین کے گھروں میں لگنے والے دینی حلقوں کی تعداد:6
ان میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 100
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات
(اسلامی بہنیں)
کے تحت 13 نومبر 2021ء کو شاہ رکن عالم کابینہ میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں سابق سفیر اور Retired judge کی اہلیہ اور گھر کی دیگر خواتین سے ملاقات ہوئی۔
اس
موقع پرپاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں
دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور آن لائن تفسیر کورس میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیاجس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
حیدرآباد
کابینہ ڈویژن تلک چاڑی کے علاقے صدر میں علاقائی دورہ کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی
بہنیں)کے
تحت 9 نومبر 2021ء بروز منگل حیدرآباد کابینہ ڈویژن تلک چاڑی کے
علاقے صدر میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہواجس میں مقامی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور ان کو ٹیلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 8 نومبر2021ء کو فیصل
آباد ریجن میں بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن تازون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں اسلامی بہنوں سے تقرریوں مکمل کرنے پر کلام ہوا۔ کارکردگی کو کیسے بہتر بنایا جائے؟ اس پر تربیت
کی گئی ۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 11اکتوبر 2021ء کو حیدرآباد زون کی بدین
اطراف کابینہ کے ایک گاؤں بھٹورو میں ایک وڈیرے کے گھر پر محفل میلاد کا انعقاد
کیا گیا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی دینی
و فلاحی خدمات کےحوالے سے بتاتے ہوئے گاؤں
میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع رکھوانے کا
ذہن دیا جس پر ایک اسلامی بہن نے اپنے گھر پر سنتوں بھرااجتماع رکھوانے کی خواہش کا اظہا ر کیا۔ آخر میں رسائل بھی
تقسیم کئے گئے۔
لطیف
آباد کابینہ کے علاقے کوھسار میں ایک شخصیت خاتون
کے گھر دینی حلقے کا انعقاد
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت 11 اکتوبر 2021ء کو حیدرآباد زون کی لطیف آباد کابینہ
کے علاقے کوھسار میں ایک شخصیت خاتون کے
گھر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی شخصیات اور دیگر اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی عبادت ‘‘ کےموضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں
شریک اسلامی بہنوں کو ان کی سیرت مبارکہ
کی پیروی کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور علمِ دین حاصل کر نے ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 6نومبر2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ ڈویژن
سندھی ہوٹل میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ’’صورتِ مصطفیٰﷺ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور صدقے کے فضائل بتائے۔ بعدازاں اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے 3شعبہ جات کا تعارف بتاتے ہوئے ٹیلی تھون کی مد میں یونٹس جمع کروانے کا
ذہن دیا۔ آخر میں رقت انگیز دعا اور صلوۃ وسلام کے ساتھ اختتام ہوا۔
پاکستان ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے
کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 8 نومبر 2021ء کو پاکستان ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں عالمی سطح، پاکستان سطح اور ریجن سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شعبہ پر تقرری مکمل کرنے اور غیر فعال ذمہ داراسلامی بہنوں کو فعال بنانے کا ذہن دیا نیز ماہانہ کارکردگی کے مسائل و تجاویز پر کلام ہوا۔ ذمہ داراسلامی بہنوں کو علاقہ سطح تک کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات بتائے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 8 نومبر 2021ء کو ملتان زون میں
پاکستان سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ
دار اسلامی بہن نے سیاسی پارٹی کی ڈسٹرکٹ
سیکٹری سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی
کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے
ہوئے prayers time app کاتعارف کروایا اور انہیں مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام4 نومبر 2021ء کو جوہر ٹاؤن کابینہ
ڈویژن واپڈا ٹاؤن میں محفل نعت کا اہتمام
کیا گیا جس میں(ڈی
سی آف پنجاب) ( چئر پرسن آف گجرات) اور (واپڈا ایمپلائز) کی
اہلیہ نے شرکت کی۔
محفلِ نعت میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ذکر
مصطفیٰ ﷺ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو آن لائن
نماز و طہارت کورسز کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب سے 4 نومبر 2021ء کو جنوبی
لاہور زون جوہر ٹاؤن بلاک G-3
میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ایصال
ثواب کی برکتوں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔
محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ایصال
ثواب کی فضیلتوں اور برکتوں کے بارے میں آگاہی دی دیتے ہوئے اپنے مرحومین کو ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا ۔آخر
میں تقسیم رسائل کا سلسلہ بھی ہوا ۔