دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 3 نومبر 2021ء کو گوجرانوالہ کابینہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
آغاز ہواجس میں کم و بیش 55 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
ا س
موقع پر زون ذمہ دار اسلامی بہن نے’’شان مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آئندہ بھی
اجتماع پاک میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت پیش کیں۔ آخر میں عطیات مہم ٹیلی تھون کے حوالے
سے اسلامی بہنوں کو آگاہی دی جس کے نتیجے میں ٹیلی تھون کے لئے عطیات بھی موصول
ہوئے اور مزید 7 یونٹ دینے کی نیتیں موصول ہوئیں۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات تحت 3 نومبر2021ء کو ڈویژن ماڈل ٹاؤن میں شخصیات اجتماع کا اہتمام
کیا گیا جس میں تقریباً 50 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں حصہ لینے کے
حوالے سے ذہن دیا جس پر شخصیات اسلامی
بہنوں نے ٹیلی تھون کے لیے 5 یونٹ دینے کی نیتیں پیش کیں اور آخر میں تقسیم رسائل بھی
ہوئیں۔
٭دوسری
جانب شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی
جانب سے 4 نومبر2021ء کو
ڈویژن واپڈا ٹاؤن فیز-2 میں محفل ِنعت کا انعقاد ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ حسن و جمال مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی نیت کروائی جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نے اجتماع پاک میں شرکت اور
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت یکم نومبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیتی
نکات بتائے اور ماہانہ کارکردگی فارم سمجھاتے ہوئے اہداف
کا تعین کیا نیز ترجیحات اور ٹائم منیجمنٹ
پر کلام کیاجس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات(اسلامی
بہنیں )کے
تحت 2 نومبر 2021ء کو راولپنڈی کینٹ کابینہ
ڈھوک چودہدریاں میں شخصیات اجتماع کا انعقادہوا جس میں اچھی تعداد میں شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماعِ
پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰن پاک اور نعت
رسول ﷺ سے ہوا۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’صورتِ مصطفیٰ مع فضائلِ صدقہ ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اس کے بعد ٹیلی تھون کی مد میں رقم جمع کروانے کی ترغیب
دلائی جس پر ذمہ دار اور شخصیات خواتین
نے دعوت اسلامی میں ٹیلی تھون جمع کروانے
کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔
گجرات
زون ڈویژن کھاریاں میں شخصیت اسلامی بہن
کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں )کے
تحت 2 نومبر 2021ء کو گجرات زون ڈویژن کھاریاں میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد ہوا ۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع
کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ ایک یونٹ موصول ہوا۔ مزید دو اسلامی بہنو ں نے ہر ماہ ٹیلی تھون کی مد میں
کچھ رقم جمع کرواتے رہنے کی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی
بہنیں)
کے تحت ٹیلی تھون کے حوالے سے علاقہ سولجر بازار خزائن العرفان کراچی میں شخصیات
اجتماع کاانعقادہواجس میں تقریباً
110اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عا لمی
مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ٹیلی تھون جمع کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کرنے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
ٹیلی
تھون کے سلسلے میں ابن مصطفی بینکوئیٹ ہال میں شخصیات اجتماع کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
زیرِ اہتمام 30 اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ اسلامی بہنوں کا ٹیلی تھون کے سلسلے
میں ابن مصطفی بینکوئیٹ ہال (Banquet Hall) میں شخصیات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں تقریباً 22 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
موقع پر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’صدقہ
و خیرات کے فضائل‘‘ کےموضوع پر بیان
کیا اور دعوت اسلامی کی کاوشوں کے بارے میں بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شخصیات اسلامی بہنوں میں
رسائل بھی تقسیم کئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
زیرِ اہتمام بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کے علاقہ ترک کالونی کے 2 سلائی
سینٹر اور 1 پالر میں محافلِ میلاد کا انعقاد کیا گیاجن میں 27 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
محافلِ
میلاد میں علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ’’حسن جمال مصطفیٰ ﷺ ‘‘کے موضوع پر
بیانات کئے۔ آخر میں نیکی کی دعوت دیتے
ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےاور شارٹ کورسز کے تحت
ہونےوالے کورسز کرنےکا ذہن دیا۔ چند
اسلامی بہنوں نے شارٹ کورس کرنے اور چند اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں پیش کئیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیرِ اہتمام 28 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات ڈویژن مہاجر کیمپ میں قائم 2 اسکولز
میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جن میں ڈویژن
مشاورت شعبہ رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیچرز سے ملاقات کی۔
انہیں
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
٭اسی طرح
دعوتِ اسلامی کی شعبہ رابطہ شخصیات کے زیرِ اہتمام 28اکتوبر 2021ء بروز جمعرات ڈویژن مہاجر کیمپ میں قائم 5پالرز میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا۔اس موقع پر
ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ وہاں کی اونرز سے ملاقاتیں کیں۔انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں
شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت 31 اکتوبر 2021ء کو حیدرآباد زون کی لطیف
آباد کابینہ اور ہنگورہ آباد کے ذیلی حلقہ
میں اہل ثروت شخصیات کے گھر پر محافل نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں ایک میرج بیورو کی اونر، 3 ٹیچرز سمیت
اہل ثروت شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نے ’’آقا کریم ﷺ کی امت
سے محبت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات
کئے اور محافل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو درود پاک کی کثرت کرنے، نماز کی پابندی کی
ترغیب دلائی نیز شخصیات کو ٹیلی تھون میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن بھی دیا آخر
میں مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل بھی
تقسیم کئے گئے۔
حیدرآباد
زون میں 28 مقامات پر ٹیلی تھون کے سلسلے میں شخصیات اجتماعات کا
انعقاد
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت یکم نومبر 2021 ء کو حیدرآباد زون میں 28 مقامات پر ٹیلی تھون کے سلسلے میں شخصیات اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے
والی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے’’ سیرت مصطفی ﷺ اور
فضائل صدقات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا۔ دوران بیان راہِ خدا میں خرچ کرنے کا ذہن دیاجس پر شخصیات خواتین نے ہاتھوں ہاتھ یونٹس کے ساتھ گولڈ کی جیولری ،کنگن، ٹوپس وغیرہ جمع کروائے مزید یونٹس جمع
کروانے کی نیتیں بھی پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت یکم نومبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں فیصل آباد ریجن و زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو کارکردگی شیڈول مضبوط کرنے کا
ذہن دیا اور انہیں تقرری مکمل کرنے نیز ماہانہ کارکردگی کو بہتر کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 31 اکتوبر 2021ء کو ملتان
ریجن گلگشت کابینہ کی نادرن بائی پاس ڈویژن بی جے مارکی میں محفل نعت کا انعقاد
ہواجس میں وکلاکے گھر کی خواتین سمیت 150
سے زائد شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
پاکستان
ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا
تعارف کروایا اور اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی جبکہ آخر میں تقسیم رسائل کا سلسلہ بھی ہوا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی
بہنیں )کے
تحت گزشتہ دنوں میں باغ کشمیر میں بذریعہ انٹر نیٹ تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس
میں بیوٹی پالرز سے وابستہ خواتین نے شرکت کی۔
اسلام
آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااوراسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے اور
نیکی کا راستہ اختیار کرنے کا ذہن دیتےہوئے عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا ۔ بیان کے آخر میں انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔