دعوتِ  اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 24 اکتوبر 2021ء کو حیدرآباد کابینہ ڈویژن پریٹ آباد میں ایڈوکیٹ کے گھر شخصیات اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’شمائل وعظمت مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔بعدازاں گھروں میں دینی ماحول کو رائج کرنے کے لئے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی چینل دیکھنےکی دعوت دی ۔بیان کے آخر میں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور مدنی حلقہ رکھوانے کی ترغیب دلاتےہوئے اسلامی بہنوں کو سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے کا ذہن دیا۔آخر میں ملاقات کے دوران اسلامی بہنوں نے بیعت کے لئے نام لکھوائےاور دعوت اسلامی کے متعلق اچھے تأثرات کا اظہار کیا۔


  دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات(اسلامی بہنیں) کے تحت 30 اکتوبر 2021ء کو نارتھ ناظم آباد میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 8 شخصیت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح شعبہ شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے سیرت سرکار اور سخاوت سرکار ﷺ‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔ اس کےبعد ’’صدقہ و خیرات‘‘ کے فضائل بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کوٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے 7 یونٹ جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے تحت 24 اکتوبر2021ء کوحیدرآباد زون کی بدین کابینہ کے اطراف گاؤں کے زمیندار کے گھر پر دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’جمال مصطفی ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے کا ذہن دیا۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم ہوئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں ) کے تحت 23 اکتوبر 2021ء کوحیدرآباد زون کی مٹیاری کابینہ کے گاؤں شیخ بھڑکیو میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’آقا کریم ﷺکی امت سے محبت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔ اس کےبعد اہل خانہ نے اپنے گھر پر ماہانہ سنتوں بھرااجتماع رکھوانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت22 اکتوبر 2021ء  کو لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ بیوٹی پارلر میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے ’’سیرت مصطفیٰ ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیااور ٹیلی تھون جمع کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کی مد میں رقم جمع کروانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 23 اکتوبر2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 1لیاری کابینہ ڈویژن حنفیہ میں اہل ثروت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے ’’شانِ مصطفٰی ﷺ‘‘کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنےکاذہن د یا۔ مزید ٹیلی تھون جمع کرنے کے حوالے سے بھی نیتیں کروائیں جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ  برائے شخصیات (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ اورنگی ٹاؤن ڈویژن قذافی کے علاقہ قطر موڑ میں قائم بیوٹی پارلر میں محفل میلاد کاانعقادہوا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیانیز ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی بھی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 21 اکتوبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون1  محمودآباد کابینہ ڈویژن منظور کالونی میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ کی زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مختلف بیوٹی پارلرز کا وزٹ کیا۔ پارلرز کی اونر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتےہوئےانہیں مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے تأثرات دیئے۔ایک نے اپنے پارلر میں محفل میلاد کروانے اور ایک نے ہفتہ وار سیشن کروانے کی خواہش کااظہار کیا۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 22 اکتوبر 2021ء کوکراچی ساؤتھ زون 1 محمودآباد کابینہ ڈویژن اعظم بستی میں ایک اسلامی بہن کے گھر محفل میلاد ہوئی جس میں شعبہ رابطہ کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’آخری نبی ﷺ کے بچپن کے معجزات‘‘ پر بیان کیا۔ ٹیلی تھون جمع کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے لئے ٹیلی تھون جمع کرنے اور کروانے کی نیتیں پیش کیں۔جبکہ ایک اسلامی بہن نے اپنے گھر محفل میلاد کروانے اور گھر والوں نے ہر ماہ نعت خوانی کروانے کی نیت کااظہارکیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنوں ) کے تحت 21 اکتوبر 2021ء کو بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیلی تھون جمع کرنےکےحوالےسے مدنی پھول پیش کئے۔ مزید اسلامی بہنوں کو شخصیات اجتماع کا انعقاد کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے بعد پاکستان سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی بہتر کرنے نیز دو سطح کے مدنی مشورے فیس ٹو فیس کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں )کے تحت 19 اکتوبر 2021ء کو ڈویژن محمودآباد کے علاقہ بلوچ کالونی میں ایک بیوٹی پارلر میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’شان مصطفیﷺ ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اورانفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں شخصیات کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 15 اکتوبر 2021ء  کواہل ثروت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس تقریباً 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا نیز پریشان حال اسلامی بہنوں کو روحانی علاج کا ذہن بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 14 اکتوبر 2021ء کو  لطیف آباد کابینہ ڈویژن میمن سوسائٹی میں ایک اہل ثروت شخصیت کے گھر پر ایصال ثواب اجتماع منعقد کیا گیا جس میں علاقے کی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’ دورد پاک کے فضائل اور ایصال ثواب کی برکتوں ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ اور آن لائن اکیڈمی میں ایڈمیشن لینےکاذہن دیا ۔ مزید اس موقع پر انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پراہل خانہ نے آن لائن میں ایڈمیشن لینےکی ہاتھوں ہاتھ نیت پیش کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  11 اکتوبر 2021ء کو لیاقت آباد کابینہ، ڈویژن سپر مارکیٹ میں ایک شخصیت کے گھر شمائل مصطفیٰﷺ کورس ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن ذمہ دار سمیت 55 ا اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلمہ جامعۃ المدینہ گرلز نے’’ حسن و جمالِ مصطفیٰ ﷺ ‘‘ کےموضوع پربیان کیا۔ بیان میں عشق رسول ﷺمیں زندگی گزارنے کا طریقہ بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی چینل دیکھنے اوردینی کاموں کو کرنےکاذہن دیا نیز ٹیلی تھون میں حصہ لینے، اپنے گھروں میں محفل میلاد منعقد کرنے اور سبز پرچم لگانے کا ذہن دیا۔آخر میں تقسیم رسائل بھی کئے گئے۔