10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
تحت 24 اکتوبر2021ء کوحیدرآباد زون کی بدین کابینہ کے اطراف گاؤں کے
زمیندار کے گھر پر دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’جمال مصطفی ﷺ‘‘کے
موضوع پر بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک
اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے کا ذہن دیا۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم ہوئے۔