10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت 31 اکتوبر 2021ء کو حیدرآباد زون کی لطیف
آباد کابینہ اور ہنگورہ آباد کے ذیلی حلقہ
میں اہل ثروت شخصیات کے گھر پر محافل نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں ایک میرج بیورو کی اونر، 3 ٹیچرز سمیت
اہل ثروت شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نے ’’آقا کریم ﷺ کی امت
سے محبت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات
کئے اور محافل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو درود پاک کی کثرت کرنے، نماز کی پابندی کی
ترغیب دلائی نیز شخصیات کو ٹیلی تھون میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن بھی دیا آخر
میں مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل بھی
تقسیم کئے گئے۔