دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر
اہتمام 15 اکتوبر 2021ء کولیاقت آباد کابینہ
ڈویژن دستگیر میں اہل ثروت اسلامی بہن کے یہاں محفل میلاد ہوا جس میں کم وبیش 112
اہل ثروت مخیر اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیا۔ دوران بیان ذمہ دار اسلامی بہن نے آقا علیہ الصلوة و السلام کا ذکر خیر کرتے ہوئے محفل میں شریک اسلامی
بہنوں کو دینی کام کرنےاور ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنےکاذہن دیا نیز مدنی چینل دیکھنے، اپنے گھروں میں محفل میلاد منعقد کرنے اور ٹیلی
تھون میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔آخر میں تقسیم رسائل کئے گئے۔
٭دوسری جانب شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر
اہتمام لیاقت آباد کابینہ ڈویژن دستگیر میں
ہی 12 اکتوبر 2021ء کواہل ثروت اسلامی بہن کے یہاں محفل میلاد منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن
نے بیان کیاجبکہ ساؤتھ افریقہ و بنگلا ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی جس میں کم وبیش 40 اہل
ثروت مخیر، ذمہ دار اور مشہور نعت خواں طاھر قادری کی والدہ اور دیگر اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنوں )کے تحت 12
اکتوبر 2021ء کوکراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن قذافی علاقہ قطر موڑ کے ایک ذیلی میں علاقائی
دورہ ہواجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنو ں نے پارلر کی اسلامی
بہن سے ملاقات کی۔ اگلے ماہ سے پارلر میں دینی حلقے کے اہتمام کا ذہن دیا ۔
اس ماہ اسلامی بہن نے پارلر میں اجتماع ذکر و
نعت کا انعقاد کرنے کی نیت کی جبکہ دیگر
پارلزکی اونر سے بھی ملاقات ہوئی۔ انہیں ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے رسالہ پڑھنے ، اور مدنی مذاکرے
دیکھنے کی نیتیں بھی پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر
اہتمام لیاقت آباد کابینہ ڈویژن شرف آباد
میں 9 اکتوبر 2021ء کوایک اہل ثروت اسلامی
بہن کے گھر محفل میلاد کاانعقادکیاگیا جس میں کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان
میں محبتِ رسول ﷺ کو بڑھانے اور علم دین حاصل کرنے کے لئے جامعۃ المدینہ گرلز سے
شریعت کورس کرنے،شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب
دلائی۔
علاوہ ازیں انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت دی اور دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکا ذہن دیا۔آخر میں اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں اور دوبارہ محفلِ نعت اور شمائل مصطفی کورس منعقد
کرنے کی خواہش کااظہارکیا۔
ملتان
زون شاہ رکن عالم کابینہ رنگیل پور میں اجتماع و ذکرونعت کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنوں )کے
تحت 13 اکتوبر 2021ءبروز بدھ ملتان زون شاہ رکن عالم کابینہ رنگیل پور میں اہل
ثروت خاتون کے گھر اجتماع و ذکرونعت کا
انعقاد ہواجس میں تقریباً 200 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اورانہیں
دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے
آگاہ کرتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا اور سالانہ ٹیلی ٹھون کی مد میں اپنا حصہ شامل کرنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں تقسیم رسائل کا بھی سلسلہ ہوا۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 13 اکتوبر 2021ء واپڈا ٹاؤن میں
جشن میلادالنبی صلی
اللہ علیہ وسلم کےسلسلے محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 100 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوۃِ
قراٰنِ پاک و نعتِ رسول ﷺ سے محفل کاآغاز ہو ا۔اس کےبعد پاکستان
ذمہ
دار اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنےکاذہن دیتےہوئےحجاب والا برقع پہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔ آخر میں کتب و رسائل کے تقسیم کا بھی سلسلہ ہوا ۔
حیدرآباد
زون شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد
10 اکتوبر 2021ء حیدرآباد کابینہ ڈویژن پریٹ
آباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت اہل ثروت خاتون کے گھر پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغۂ دعوت اسلامی نے ’’محبت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ
وسلم‘‘ کے
موضوع پر بیان کیااور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوسنت ِرسول علیہ الصلوة وسلام پر
عمل کی اہمیت و فضیلت بتاتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاور تقسیم رسائل کرنےکی ترغیب دلائی ۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
12 اکتوبر2021ء بروز منگل ملتان زون ڈویژن حسن پروانہ اور کینٹ
کابینہ میں علاقائی دوروں کاسلسلہ ہوا جن میں پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں کےہمراہ ملکر مختلف شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت
دی جن میں previous
MPA ، بوتیک
آنر، ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ، جنرل سیکرٹری موجود
ہےان سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پرانہیں دعوت اسلامی کےبارے
میں بتاتےہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن
اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتب و رسائل تحفتاً دئیں ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں لیاقت آباد حسین آباد کابینہ میں سہہ ماہی مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کومحافلِ نعت کے حوالےسے مدنی پھول دیئےاورشخصیات
اجتماعات منعقد کرنے،اداروں میں درس و
کورسز کروانےکےحوالےسےنکات بتائے نیزنیک اعمال کے رسائل اور ہفتہ وار رسائل شخصیات میں پڑھوا کر کارکردگی کی انٹری کرنےکا ذہن
دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 گلشن اقبال کابینہ
ڈویژن بہادر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن ذمہ دار
اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنو ں
کو دینی کام کرنےکےحوالے سے نکات
بتاتےہوئے ماہانہ کارکردگی پر کلام کیااور شعبہ کے دیگر دینی کام کرنےکےحوالے سے
اسلامی بہنوں کو نکات سمجھائے۔
٭دوسری
جانب کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن
جمعہ بلوچ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں کابینہ
مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ڈویژن اور علاقائی مشاورت کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ سابقہ کونسلر خاتون سے ملاقات کی۔ انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کےبارے میں بتاتےہوئے رسالہ نیک اعمال کے پر عمل کرنے کا
ذہن دیااور انہیں تحفے میں نیک اعمال کا رسالہ بھی دیا جس پر انہوں نے نیک اعمال
کے رسالہ پر عمل کرنے کی اچھی نیت کااظہارکیا
۔
حیدرآباد
زون کی جامشورو کابینہ کے ڈویژن بہار کالونی میں علاقائی دورہ کاسلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
5اکتوبر 2021ء کو جامشورو کابینہ ڈویژن بہار کالونی میں
علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں زون ذمہ دار سمیت ڈویژن
اور علا قائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں
کےہمراہ ملکر اہل ثروت شخصیات روشنی وکیشنل
ٹریننگ سینٹر، بیوٹی پارلر کی اونرز اور ایک وکیل کے اہلیہ سے ملاقاتیں کیں۔ ان کو اگلےروز ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی نیز
سینٹر میں ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ماہانہ درس رکھوانے کی ترغیب دلائی ۔ملاقات کے
دوران مکتبۃ المدینہ کے مختلف رسائل بھی شخصیات کو دئیے ۔
٭اسی
طرح شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 3اکتوبر2021 ء کوحیدرآباد زون لطیف آبادکابینہ
کے علاقے لطیف آباد نمبر 7 میں ایک ریٹائرڈ آفیسر کے گھر پر’’ اعلیٰ حضرت امام
احمد رضا رحمۃ
اللہ علیہ
‘‘کے عرس کے سلسلےمیں ون ڈے سیشن کا
انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی دیگر شخصیات خواتین نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے اعلیٰ حضرت کےکی
سیرت کےموضوع پر بیان کیا۔
سیشن
میں شریک اسلامی کو ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی چینل دیکھنےکی دعوت پیش کی نیز اختتام پررسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 4 اکتوبر 2021ء کولیاقت آباد کابینہ ڈویژن دستگیر کراچی میں
ڈاکٹر فیصل کی ہمشیرہ کے یہاں مدنی حلقے کاانعقاد ہوا جس میں کم و بیش 60 اہل ثروت مخیر اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ شان اعلیٰ حضرت ‘‘ کےموضوع پر بیان کیااور عشق
رسول ﷺ بڑھانے کے لئےاس ماہ میں ہونےوالی
محافل نعت میں شرکت کرنےاوراپنے گھروں میں
محفل میلاد سجانے کا ذہن دیا ۔اس کےعلاوہ علاقائی دورہ کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے
گئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 2 اکتوبر2021ء ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ ڈویژن عزیزآباد میں ایک ایڈوکیٹ کے گھر ’’تفسیر سورۂ ملک ‘‘کورس کاانعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے سورۂ ملک کاترجمہ و تفسیر
کےبارے میں معلومات دیں ۔کورس کے اختتام
پر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کام کےبارے میں معلومات دیتے ہوئےانہیں مدنی چینل دیکھنے اور نیکی کی دعوت دینے کا ذہن
دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 3 اکتوبر2021 ء کوزون میں شوبز
سےتعلق رکھنےوالے عمر شریف کے انتقال پر ان
کے گھر کی خواتین سے تعزیت کاسلسلہ ہوا ۔اس موقع پر حمد و نعت شریف بھی ہوئی ۔
اس
کےبعدزون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’قبر
کی تیاری‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔اسلامی بہنوں کو نماز کی
پابندی کرنےا ور علم دین حاصل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ
وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی
ترغیب دلائی۔