10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنوں ) کے تحت 21 اکتوبر 2021ء کو بذریعہ
کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
عالمی
سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیلی تھون جمع کرنےکےحوالےسے مدنی پھول پیش کئے۔ مزید اسلامی بہنوں کو شخصیات اجتماع کا انعقاد کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے بعد
پاکستان سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن ذمہ داراسلامی
بہنوں کو ماہانہ کارکردگی بہتر کرنے نیز دو سطح کے مدنی مشورے فیس ٹو فیس کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔