دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  (اسلامی بہنوں )کے تحت 13 اکتوبر 2021ءبروز بدھ ملتان زون شاہ رکن عالم کابینہ رنگیل پور میں اہل ثروت خاتون کے گھر اجتماع و ذکرونعت کا انعقاد ہواجس میں تقریباً 200 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اورانہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا اور سالانہ ٹیلی ٹھون کی مد میں اپنا حصہ شامل کرنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں تقسیم رسائل کا بھی سلسلہ ہوا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 13 اکتوبر 2021ء واپڈا ٹاؤن میں جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کےسلسلے محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوۃِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسول ﷺ سے محفل کاآغاز ہو ا۔اس کےبعد پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنےکاذہن دیتےہوئےحجاب والا برقع پہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں کتب و رسائل کے تقسیم کا بھی سلسلہ ہوا ۔