کراچی
ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ میں ایک شخصیت
خاتون کے گھر محفل نعت کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیرِ
اہتمام 2 اکتوبر 2021 ء کراچی ایسٹ زون
1 ملیر کابینہ میں ایک شخصیت خاتون کے گھر اعلیٰ حضرت کے ایصالِ ثواب کےسلسلے میں محفل نعت
کاانعقادہواجس میں متعلقہ شعبے کی زون،
کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اعلیٰ حضرت کی کرامات‘‘ کے موضوع
پر بیان کیا اورانہیں دعوت اسلامی کےتحت ہونےوالے آن لائن کورسز کے حوالے سے معلومات دی اورانہیں دینی کام میں حصہ لینےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے آن لائن کورس کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کےتحت 3 اکتوبر 2021ء کواعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے یوم
عرس کےموقع پر ون ڈے سیشن ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اعلیٰ حضرت
کون ہیں؟ ‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔علاوہ ازیں دو ٹیموں Team A
اور Team
B کے درمیان ذوقِ نعت کا سلسلہ ہوا۔مقابلہ ذوق
نعت میں مختلف شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نے حصہ لیا۔پروگرام کےحوالےسے سلسلے
میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھے تأثرات کااظہارکیا
۔
منظور
کالونی میں قائم بیوٹی پارلر میں سورة
ملک کی تفسیر پر مشتمل کورس کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت محمود آباد کابینہ ڈویژن منظور کالونی
میں قائم بیوٹی پارلر میں سورۂ ملک کی تفسیر پر مشتمل کورس کااہتمام کیا
گیاجس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو سورۂ ملک کےترجمہ و تفسیر
کےبارے میں معلومات فراہم کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت
28ستمبر 2021ء بروز منگل پاکستان
کے شہرراولپنڈی میں اسلام آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورےکاانعقادکیاگیا جس میں پاکستان تا زون سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے ’’ مبلغہ ہر جگہ مبلغہ ہوتی ہے ‘‘
کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو سفر ی شیڈول بنانے کی
ترغیب دلائی ۔ذمہ داران کی تقرری کس طرح
مکمل کی جائے اس پر نکات بتائےاور تقرری مکمل کرنے کے حوالےسےاہداف دیئے ۔
٭دوسری
جانب پاکستان کے شہرراولپنڈی میں28ستمبر 2021ء کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے فیضانِ مرشد ذمہ
داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ کیااور انہیں شعبے کےدینی کام کرنےکےحوالےسےکوائف بتائے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
28 ستمبر 2021ء کو حیدرآباد زون کی لطیف
آباد کابینہ اور حیدرآباد کابینہ میں مختلف ڈویژنز میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دیگر اسلامی بہنوں
کےہمراہ ملکرعلاقائی دورے کئےجن میں ذمہ داراسلامی
بہنوں نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات خواتین سے ملاقات کی۔
ان میں پولیس آفیسر کی اہلیہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ - ڈی اےکی اسلامی بہن اور اہل ثروت شخصیات کےگھر کی خواتین شامل ہیں ۔مبلغہ دعوت اسلامی نےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی اور
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا بھی ذہن دیا نیز ملاقات کے دوران مکتبۃ المدینہ کے رسائل
بھی تحفتا ًدیئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن گلشن ضیاء کے ذیلی حلقےمیں قائم ایک بیوٹی پارلر
میں تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ رابطہ کی علاقائی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےوضو کا عملی طریقہ
سکھایا۔اس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مزید انہیں علم دین حاصل کرنے کا
شوق دلاتے ہوئے سیشن کے اختتام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں ایڈمیشن لینے
کا ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں ملتان
زون میں علاقائی دورےکاسلسلہ ہوا جس میں پاکستان
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ملتان زون کی نیو ملتان کابینہ میں طاہر جمال
ایڈوکیٹ، حمید شیخ (فیکٹری
آنر) ، عامر صاحب اہل
ثروت کے گھر کی خواتین سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمت سے
آگاہی دیتےہوئے آن لائن کورسز میں داخلہ لینےکی ترغیب دلائی۔اس کے علاوہ
انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن
دیا اور دعوت اسلامی کی فرض علوم پر مشتمل ایپ بھی انسٹال کروائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پچھلےدنوں کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ
میں مدنی مشورےکاانعقاد کیاگیا جس میں کابینہ مشاورت ڈویژن مشاورت اور علاقائی مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی میں اضافے پراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مزید کارکردگی کو
بہتر سے بہتر بنانے کے نئےطریقے بتائے نیزماہ ربیع الاول میں سنتوں بھرے اجتماعات اور محافل نعت منعقد کرنےکے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے زیر اہتمام کابینہ ناظم آباد میں سہہ ماہی مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں زون سطح شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’مبلغۂ کے اوصاف‘‘ کےموضوع پر
بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کوشرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا۔تقسیم رسائل اوراداروں میں درس اور محافلِ نعت منعقد کرنے کےا ہداف دیئے۔اس
کےساتھ ہی شخصیات کے گھروں میں ون ڈے سیشن
رکھنےکی ترغیب بھی دی جس پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کےساتھ اہداف
بھی پیش کئے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت پچھلےدنوں کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ
میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبےکےدینی کام کرنےکےحوالےسےمدنی پھول دیئے۔
مزید اس شعبے کو بہتر کرنے اور اداروں میں درس دینے اور ہر علاقے میں شعبہ رابطہ کی
علاقائی مشاورت ذمہ دار کا تقرر کرنے کا ذہن دیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں وہاڑی زون میں علاقائی دورےکاسلسلہ ہواجس میں پاکستان سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن
نےدیگراسلامی بہنوں کےہمراہ ملکر ایم پی اے سردار خالد گجر کی اہلیہ سے ملاقات کی۔
انہیں دعوت اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی میں ایڈمیشن لینے کی نیت کروائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کےتحت حیدرآباد زون ٹنڈو
محمد خان کابینہ کی ڈویژن ماتلی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا
علاقائی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شخصیات سے ملاقات اور ان کو دینی ماحول سے
وابستہ کرنے کے حوالے سے تربیت کی نیزانہیں علاقوں پر تقرر ی مکمل کرنے ، شخصیات
کے گھروں اور اداروں میں دینی حلقے کا اہتمام کرنے کا ذہن دیا ۔
٭ دوسری
جانب حیدرآباد زون لطیف آبادکابینہ کی ڈویژن نمبر 8 میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
تحت علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ کی ذمہ داراسلامی
بہنوں کے ہمراہ مقامی اسلامی بہنو ں کو نیکی کی دعوت دی جس میں
ایک بیوٹی پارلر کی اونر ،واپڈا ، حیس-کو(HESKO) آفیسرز اور (OATH) کمشنر کے گھر کی خواتین سے ملاقات کی،ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوت
اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور
رسائل بھی پیش کئے ۔