دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت حیدرآباد زون لطیف آبادکابینہ کی ڈویژن لطیف آباد نمبر 11 کے مقامی پارلر میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں پارلر کی اونر اور ورکرز سمیت علاقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اس موقع پرمبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں  اسلامی بہنوں کو نماز وں کی پابندی کرنے اوردینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے گئے۔بعدازاں پارلر کی اونر نے ہر ماہ پارلر میں دینی حلقے کا اہتمام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کےتحت پچھلے دنوں حیدرآباد زون لطیف آباد نمبر 11 میں قائم ٹریننگ سینٹر میں ون ڈے سیشن کاانعقاد کیا گیا جس میں سینٹر کی کمپیوٹر کلاسز کی طالبات نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے’’ فضائلِ نماز ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کےبارے میں بریفنگ دیتےہوئےانہیں ہفتہ وار رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں کےدرمیان مکتبۃالمدینہ کےمطبوعہ رسائل تقسيم کئے گئے ۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون اور کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ ڈویژن اور علاقائی سطح تک کی تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز کارکردگی شیڈول اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور اپنی ماتحت سے وصول کرنے کاذہن دیا۔اپنے شعبے کےدینی کام میں مزید بہتری لانے کے بارے میں نکات بیان کئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات  کے تحت حیدرآباد زون میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون اور کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتےہوئےانہیں علاقائی سطح تک کی تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا ۔اس کےعلاوہ کارکردگی شیڈول سمجھاتےہوئے بروقت کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کام میں مزید بہتری لانے کے بارے میں نکات بیان کئے ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے زیر اہتمام حیدر آباد زون کی لطیف آباد کابینہ میمن سوسائٹی میں ایک اہل ثروت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اصلاح اعمال رسالہ پُر کرنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔

محفل کے اختتام پر شخصیات سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر کے اہل خانہ اور سوسائٹی کی اہل ثروت اسلامی بہنوں نے ملاقات کی۔ صاحبزادیِ عطار نے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دی۔


دعوت اسلامی کے تحت حیدر آباد کابینہ ڈویژن آفنڈی ٹاؤن کے علاقے پاکستان چوک میں شخصیت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر One Dayسیشن کا arrange کیا گیا۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”قرآن پاک کے فضائل و برکات“ پر بریفنگ دی اور مدرسۃ المدینہ میں ایڈمیشن لینے کی ترغیب دلائی جس پر دو اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لینے کی نیت پیش کی۔ اختتام پر اسلامی بہنوں میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے زیر اہتمام حیدر آباد زون کی لطیف آباد کابینہ میمن سوسائٹی میں ایک اہل ثروت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر سوئم کے سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی مقامی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ”آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ایصالِ ثواب کی برکتیں بیان کیں۔ اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی اور فیضان آن لائن اکیڈمی میں ایڈمیشن لینے کی ذہن دیا گیا۔


ڈویژن حنفیہ علاقہ تاج مسجد روڈ میں قائم ایک بیوٹی پارلر میں دینی حلقے کاانعقاد 

Mon, 20 Sep , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ڈویژن حنفیہ علاقہ تاج مسجد روڈ میں قائم ایک بیوٹی پالرمیں دینی حلقے کاانعقاد ہوا جس میں آٹھ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیااور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے کاذہن دیتےہوئےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔اس کےساتھ ہی مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی اوررسالہ نیک اعمال پُر کرنے کاذہن د یا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کےتحت کراچی ساؤتھ زون اگست 2021ء میں ہونےوالےدینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

نیکی کی دعوت کےذریعےدینی ماحول سے منسلک ہونےوالی شخصیات خواتین کی تعداد: 128

منسلک ہونےوالی لیڈی وکلا کی تعداد: 3

تقسیم کئےگئےرسائل کی تعداد:32

اداروں میں لگنےوالےدینی حلقوں کی تعداد:81

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کی تعداد:1

ان میں پڑھنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:26


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کےزیراہتمام  حسین آباد کابینہ کراچی میں ایک شخصیت خاتون کےانتقال پر ایصال ثواب اجتماع کاانعقادہوا جس میں اہل خانہ خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ فکر آخرت‘‘ کےموضوع پر بیان کیااورانہیں موت کی تیاری کرنے کےلئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔آخر میں مرحومہ کےلئےایصال ثواب و دعائےمغفرت کی گی۔ 


دعوت اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کےزیراہتمام حیدرآباد زون میں ہونےوالےدینی کاموں کی اگست 2021ء کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد:399

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل ہونے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 9

شارٹ کورسز کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 41

اصلاح اعمال کا رسالہ جمع کروانے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 116

اس ماہ شخصیات تک پہنچائےگئے رسائل کی تعداد: 197

شخصیات خواتین کے گھروں میں لگنے والے دینی حلقوں کی تعداد: 9

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:147 


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت پچھلےدنوں  صدر کابینہ سندھی مسلم سوسائٹی میں شخصیات اجتماع ہواجس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں سے متعلق پریزنٹیشن دیتےہوئے دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں سے آگاہ کیا۔ اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیاگیاجس پر انہوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔