دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت حیدرآباد زون لطیف آبادکابینہ کی ڈویژن لطیف آباد نمبر 11 کے مقامی پارلر میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں پارلر کی اونر اور ورکرز سمیت علاقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اس موقع پرمبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں  اسلامی بہنوں کو نماز وں کی پابندی کرنے اوردینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے گئے۔بعدازاں پارلر کی اونر نے ہر ماہ پارلر میں دینی حلقے کا اہتمام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔