دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات  کےتحت حیدرآباد زون ٹنڈو محمد خان کابینہ کی ڈویژن ماتلی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا علاقائی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شخصیات سے ملاقات اور ان کو دینی ماحول سے وابستہ کرنے کے حوالے سے تربیت کی نیزانہیں علاقوں پر تقرر ی مکمل کرنے ، شخصیات کے گھروں اور اداروں میں دینی حلقے کا اہتمام کرنے کا ذہن دیا ۔

٭ دوسری جانب حیدرآباد زون لطیف آبادکابینہ کی ڈویژن نمبر 8 میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ مقامی اسلامی بہنو ں کو نیکی کی دعوت دی جس میں ایک بیوٹی پارلر کی اونر ،واپڈا ، حیس-کو(HESKO) آفیسرز اور (OATH) کمشنر کے گھر کی خواتین سے ملاقات کی،ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور رسائل بھی پیش کئے ۔