10 رجب المرجب, 1446 ہجری
لطیف آباد کابینہ میمن سوسائٹی میں اہل ثروت اسلامی
بہن کے گھر ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد
Sat, 25 Sep , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے زیر اہتمام حیدر آباد زون کی لطیف
آباد کابینہ میمن سوسائٹی میں ایک اہل ثروت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر سوئم کے
سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی مقامی شخصیات
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات للبنات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ”آخرت کی تیاری“
کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ایصالِ ثواب کی برکتیں بیان کیں۔ اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی اور فیضان
آن لائن اکیڈمی میں ایڈمیشن لینے کی ذہن دیا گیا۔