فیصل
آباد ریجن شعبہ رابطہ برائےشخصیات ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے تحت فیصل
آباد ریجن کی شعبہ رابطہ برائےذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان
ذمہ دار سمیت ریجن و زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا نیزذمہ داراسلامی بہنوں کی تقرری کس طرح مکمل کی جائے اس حوالے سےنکات بتائے اور تقرری مکمل کرنے کے
اہداف دیئے۔
اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے تحت حیدرآباد ریجن اور کراچی ریجن شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ داراسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے دینی
کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سےاسلامی بہنوں کو تربیتی
نکات بتائے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت 2 ستمبر 2021ء کو واپڈا ٹاؤن گلگشت کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
ہوا جس میں کم و بیش 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے’’یوم دعوت
اسلامی‘‘ کے موضوع پر بیان کرتےہوئے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی 40 سالہ دینی خدمات کےبارےمیں بریفنگ
دی۔مزید شخصیات کو دینی کاموں میں وقت دینے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی
نیتیں کروائی جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کےتحت
گزشتہ دنوں حیدرآباد زون ٹنڈو محمد خان کابینہ کی ڈویژن ملاکا تیار میں شخصیت خاتون کے گھر پر دینی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’وضو کا
طریقہ ‘‘سکھایا اور دینی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے
شرکت کرنےکی ترغیب دلائی ۔مزید نئی اسلامی بہنوں کو بھی نیکی کی دعوت دیکر شرکت
کروانے کا ذہن دیا۔
حیدرآباد
زون کی مٹیاری کابینہ کے گاؤں میں ایک زمیندار کے گھر پر دینی حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کےزیر اہتمام حیدرآباد زون کی
مٹیاری کابینہ کے گاؤں میں ایک زمیندار کے گھر پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ وضو کا طریقہ ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا جبکہ زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے علم دین حاصل کرنے
اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے کا ذہن دیا ۔اس کےعلاوہ دینی حلقے کے اختتام پر 10 اسلامی بہنوں کو
بذریعہ اِی میل سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل کرایا گیانیز اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ سننے کی نیت بھی پیش کی۔
حیدرآباد کابینہ
کے ڈویژن پریٹ آبادمیں ایک خاتون شخصیت کے گھر ایصال ثواب اجتماع
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن پریٹ آبادمیں ایک
خاتون شخصیت کے گھر ایصال ثواب اجتماع منعقد کیا گیا جس میں علاقے کی شخصیات اور دیگر اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے صبر کے فضائل،
مقصد حیات اور وقت کی اہمیت و دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر بیان کیا اور ایصال
ثواب اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنےاور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن
دیا۔آخر میں شخصیات کو رسائل بھی تحفے میں پیش کئے گئے ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون
کی جامشورو کابینہ کی سوسائٹی فیز 2 میں ایک سیاسی شخصیت(چیئرمین آف پی۔پی۔پی دادو
ڈسٹرکٹ )کے
گھر پر دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین اور مقامی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’عفو درگزر کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ
جات کا تعارف پیش کرتےہوئے انہیں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا ۔مزید اسلامی بہنوں کےمدرستہ المدینہ اور
آن لائن کورسزمیں ایڈمیشن لینےکا ذہن دیا ۔
اس کےعلاوہ اہل خانہ سمیت 7 اسلامی بہنوں کو
بذریعہ میل سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت کرایا گیا ۔آخر میں شخصیات نے دعوت اسلامی کے بارے میں
اچھے اچھے تاثرات دیئےاور دینی کاموں میں
تعاون کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت ملتان کابینہ الجیلان ٹاؤن میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ملتان زون کی ملتان
کابینہ الجیلان ٹاؤن میں MPA سلمان نعیم کے گھر انکی والدہ اور اہلیہ کو نیکی کی دعوت دینےکا سلسلہ رہا۔
پاکستان
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےانہیں دعوت
اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں بتاتےہوئے یوم دعوت اسلامی پر ہونے والےاجتماع کی معلومات ( Briefing) دی اورمدنی چینل پر ہونےوالا
یہ اجتماع دیکھنےکاذہن دیا نیز انہیں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے اور اپنے گھر شخصیات اجتماع منعقد کروانے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون
لطیف آباد کابینہ کے علاقے کوھسار میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے
علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ ملکر علاقےکی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
نیکی
کی دعوت کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات جن میں اہل ثروت
اسلامی بہنیں،ایڈوکیٹ آف ہائی کورٹ کے اہل خانہ اور ایک بیوٹی پارلرکی اونر کو بھی
دعوت دی،اس دوران انہیں اپنے اداروں میں دینی حلقہ رکھنے کاذہن دیا جس پر پارلر کی اونر نے دینی حلقہ رکھوانے کی نیت کی
نیز وہاں موجود کلائنٹس کو بھی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت اور مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالے بھی پیش کئے ۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات للبنات کےتحت ملیر کابینہ ماڈل کالونی کراچی میں شخصیات اجتماع
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ملیر کابینہ ماڈل کالونی کراچی میں شخصیات اجتماع کاانعقادہواجس میں ٹیچرز اور
طالبات نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور دوسروں کوترغیب دیکر پڑھانےکاذہن دیا۔مزید ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھے تأثرات پیش کئےنیزجس شخصیت کے گھر
اجتماع کا اہتمام کیا گیا تھاانہوں نے ہر ماہ شخصیات اجتماع کرنے کی اجازت دی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1خالد بن ولید روڈ میں
ون ڈے سیشن منعقد کیا گیاجس میں20 اسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے’’محرم الحرام کےفضائل
‘‘کےموضوع پر بیان
کیا۔اس کےبعد اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتےہوئے نماز کورس اور ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 میں جاوید نہاری والوں کے گھر ون ڈے سیشن رکھا گیاجس
میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا ۔اس کےبعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کودینی کاموں کو کرنےکےحوالےسےتربیتی مدنی پھول دئتےہوئے بتایا
کہ کربلا والوں سے ہمیں مشکلات پر صبر
کرنےکادرس ملتاہے،آج ہمیں آسانی کے ساتھ نیکیاں
کرنےکا موقع ملاہے اور ان نعمتوں کی شکر گزاری کرنے کے لئےہمیں نیکی کےکاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
مزید شجرکاری مہم میں حصہ لینےکابھی ذہن دیا اس پر اہل خانہ نے اپنے مرحومین کے ایصال
ثواب کے لئے ایک عربن فوریسٹ دینے اور جامعۃ المدینہ گرلز میں اپنے گھر کی بچیوں
کو ایڈمیشن کروانے کی نیت پیش کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت
گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال کابینہ علاقے کے ڈی اے میں اجتماع ذکر شہادت ہوا جس میں ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیااور دعا کروائی بعدِ
اجتماع شجر کاری مہم میں شامل ہو کر اپنے
گھر میں پودے لگانے، شہدائے کربلا کی یاد میں اپنے گھر میں محافلِ نعت رکھنے کا
ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔