طارق
روڈ میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر سوئم کےسلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلشن کابینہ طارق روڈ
میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر سوئم کے سلسلے میں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ دنیا سے بے رغبتی اور آخرت کی تیاری ‘‘کے
موضوع پر بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور فرض علوم کورس کرنے
کاذہن دیا جس پر اہل خانہ سمیت دیگر شخصیات
خواتین نے نماز اور غسلِ میت سیکھنے کے لئےکورس کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔
کراچی
ایسٹ زون 2 میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کا شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 میں ماہانہ
مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس
مدنی مشورے میں دینی کاموں میں تقسیم کاری
پر بیان ہوانیززون ذمہ دار اسلامی بہن کی طرف سے جو مدنی پھول ملے اس پر کلام ہوااور
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ آئندہ کے دینی کاموں کے لئے میٹ اپ ہوا۔ محرم
الحرام کا ون ڈے سیشن شخصیات میں رکھوانےاورشیطان
کےوارسے بچنے کا عمل بتاتےہوئے مسجدِ بیت بنانے کا ذہن دیا ۔مزید ہفتہ وار رسائل
سننے،پڑھنے اور ہاتھوں ہاتھ اس کی انٹری
کرنے کی ترغیب دلائی ۔اس کےبعد کارکردگی جدول میں اضافے پر حوصلہ افزائی کی ۔
لیاقت
آباد کابینہ ایف بی ایریا کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نیکی کی
دعوت کاسلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 لیاقت
آباد کابینہ فیڈرل بی ایریا میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اہل ثروت خواتین سے ملکر
انہیں دعوت اسلامی کےدینی کاموں کےبارےمیں آگاہی دی۔
مزید انہیں شجر کاری مہم کےبارےمیں بتاتےہوئےاس میں حصہ لینے کاذہن دیا اور اپنے والدین کے ایصالِ
ثواب کے لئے تقسیمِ رسائل کی بھی ترغیب دلائی ۔اس کےبعد اسلامی بہنوں نے ہاتھوں
ہاتھ شجر کاری مہم اور تقسیم رسائل کے بارےمیں تعاون کی یقین دہانی دلائی۔ اس کےعلاوہ شہدائے کربلا کی یاد میں اپنے گھر میں ون ڈے سیشن رکھنے کی بھی نیتیں
پیش کیں۔
کراچی
زون
ساؤتھ 1 بہادر آباد کے علاقے شرف آباد میں ون ڈے سیشن کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں بہادر آباد کے علاقے شرف آباد کراچی
میں بسلسلہ محرم الحرام ون ڈے سیشن ہواجس میں عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن سمیت مزید 9 نئی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کوہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا نیز محرم الحرام کے حوالے سے مدنی
پھول دیئےجس پراسلامی بہنوں نے اچھے
تاثرات اور نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں گلشن اقبال کراچی میں
حُبّ اہل بیت کورس کاانعقادہواجس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شانِ اہل بیت پر بیان کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ (اسلامی
بہنوں کےلئے)میں
پڑھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں
کااظہارکیا۔
دعوتِ
شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدر
آباد زون میں بذریعہ انٹر ینٹ مدنی مشورہ کیا گیاجس میں زون اور کابینہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں موجوداسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں
پر خصوصی توجہ دینےکاذہن دیا۔مزید بہتری لانے اور علاقہ سطح تک تقرر ی مکمل کرنے کےحوالےسےاہداف
دیئے نیز ماتحت کی تربیت اور اپنے شیڈول
کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی نکات بیان کئے ۔
دعوتِ
شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدر
آباد زون میں بذریعہ انٹر ینٹ مدنی مشورہ کیا گیاجس میں زون اور کابینہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں موجوداسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں
پر خصوصی توجہ دینےکاذہن دیا۔مزید بہتری لانے اور علاقہ سطح تک تقرر ی مکمل کرنے کےحوالےسےاہداف
دیئے نیز ماتحت کی تربیت اور اپنے شیڈول
کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی نکات بیان کئے ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے شخصیات للبنات کے تحت 8 اگست 2021ء کو ملتان ریجن مظفرگڑھ کابینہ
میں اہل ثروت شخصیت کے گھر دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان اور ریجن سطح کی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
ریجن سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے سنتوں بھر ا بیان کیا اور دعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں
بتاتےہوئےانہیں دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور آن
لائن رسالہ جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔آخر میں انہیں مکتبۃ المدینہ کی
مطبوعہ کتب و رسائل تقسیم پیش کئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت 10 اگست 2021ء کو ملتان زون کی ملتان کابینہ میں پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے M.P.A
سلمان نعیم کی والدہ سے ملکر انہیں دعوتِ اسلامی کے ادارے فیضان آن لائن گرلز اکیڈمی
کا انہیں Visit کروایااوران کو شجرکاری
مہم کےبارےبتایاگیاجس پر انہوں نےوہاں پودا لگایا۔
اس کےعلاوہ انہیں دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارےمیں
معلومات دیتےہوئےانہیں دینی کاموں میں حصہ
لینےکاذہن دیاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکی اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔مزیدانہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کُتْب و رسائل کے تحائف پیش کئے۔
حیدرآباد زون کی لطیف آباد کابینہ میں شعبہ
رابطہ کے تحت دینی حلقہ انعقاد
دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےزیر اہتمام 8اگست 2021 ء کو حیدرآباد
زون لطیف آبادنمبر 11 میں ایک واپڈا آفیسر کے گھر دینی حلقہ کا اہتمام کیا گیا جس
میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
علاقائی
ذمہ دار اسلامی بہن نے نماز کے فضائل ،
برکات بیان کئے اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کا ذہن دیا نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی اور دینی حلقے کے اختتام پرمکتبۃ
المدینہ کی مطبوعہ کتاب و رسائل تقسيم کئے گئے۔
دعوتِ اسلامی
کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت 7اگست2021ء کو حیدرآباد زون کی بدین کابینہ میں
ایک شخصیت کےگھر پر دینی حلقہ منعقد کیا گیا
جس میں مقامی اہل ثروت شخصیات اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے’’ نماز کے فضائل‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے)میں ایڈمیشن
لینے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے اچھی نیتوں
کا اظہار کیا اور ایک اسلامی بہن نے معلمہ مدنی قاعدہ کورس کرنے کی نیت پیش کی ۔ دینی
حلقے کے اختتام پر مکتبۃالمدینہ کے رسائل تقسيم کئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
4 اگست 2021ءبروز بدھ گلشن کابینہ کی کے ڈیئے مارکیٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نےبذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی اور ’’صبر و قناعت ‘‘کے موضوع پر بیان کیا
نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طور پر شامل ہونے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا۔اس کےبعد دعا اور صلوٰۃ و سلام پر اجتماع
کااختتام ہوا۔