10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون
لطیف آباد کابینہ کے علاقے کوھسار میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے
علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ ملکر علاقےکی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
نیکی
کی دعوت کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات جن میں اہل ثروت
اسلامی بہنیں،ایڈوکیٹ آف ہائی کورٹ کے اہل خانہ اور ایک بیوٹی پارلرکی اونر کو بھی
دعوت دی،اس دوران انہیں اپنے اداروں میں دینی حلقہ رکھنے کاذہن دیا جس پر پارلر کی اونر نے دینی حلقہ رکھوانے کی نیت کی
نیز وہاں موجود کلائنٹس کو بھی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت اور مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالے بھی پیش کئے ۔