دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات  کے تحت کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ کی ڈویژن عزیزآباد میں 4 اگست 2021 ء کو مفتی اکمل صاحب کی والدہ کے انتقال پر کابینہ سطح کی اسلامی بہن نے ان کےگھر کی خاتون سےبذریعہ کال تعزیت کی۔اہل خانہ کو صبر کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیتے ہوئے مرحومہ کےلئے ایصال ثواب اور دعا ئےمغفرت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں میں لیاری کابینہ کی ڈویژن موسٰی لین کراچی میں کابینہ مشاورت شعبہ رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سابقہ سیاسی خاتون اسلامی بہن سے ملاقات کی جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں نیکی کی دعوت دیتےہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیااور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا۔مزید دعوت اسلامی کےتحت ہونےوالےشارٹ کورسز کی معلومات دی جس پرانہوںنے رہائشی کورس میں داخلہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کے تحت 5 اگست 2021 ء کوکراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ لیاگیا جس میں تین ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ رابطہ کی اہمیت پر توجہ دلواتے ہوئے اس شعبے کو مضبوط کرنے اور ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کا ذہن دیا۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ بھی لیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 3 اگست2021 ء کو حیدرآباد زون کی ٹنڈو محمد خان کابینہ کے علاقے پیر محلہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقے کی چند اہل ثروت اسلامی بہن اور پارلر کی اونر کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے سنتوں بھرےاجتماع کی برکات بتاتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت پیش کی جس پر شخصیات خواتین نے اجتماع میں شرکت کی نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت یکم  اگست 2021 ء کوہونے والی شجر کاری مہم میں حیدرآباد زون کے مختلف علاقوں 92میں پودے لگائے گئے اور پودوں کی مَد میں ساڑھے پانچ یونٹ جمع کروائے گئے نیز اس مہم میں پودے لگانے کے لئے ذمہ داراسلامی بہنوں کی کو ششیں جاری ہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کےتحت 29 جولائی 2021ء کوحیدرآباد زون جامشورو کابینہ کی ڈویژن جھرک میں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اورمحفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم کرتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی ۔ آخر میں انہیں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفتاً پیش کئے ۔


  دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات للبنات کےتحت 31 جولائی 2021ء کو پاکستان بھر کےمختلف مقامات پر( Skill Development Session ) کا انعقاد ہواجس میں پاکستان تا علاقہ سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری سلمہ الباری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بذریعہ آڈیو لنک تربیتی کی اورانہیں شخصیات سے ملاقات کا طریقہ، آپس میں رابطہ مضبوط رکھنے اور شعبہ رابطہ کےدینی کاموں کو کرنے کے اصول وضوابط بتائے۔ اختتام پر ذمہ داراسلامی بہنوں کےدرمیان کُتب و رسائل تقسیم کئےگئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ  برائےشخصیات للبنات کے تحت 29جولائی 2021ء کو جھنگ زون میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں شورکوٹ کابینہ ، اٹھارہ ہزاری کابینہ اور شاہ جیونہ کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ داراسلامی بہن نے اراکین کابینہ اسلامی بہنوں کو ( Skill Development) سیشن سےمتعلق مدنی پھول دیئے۔مزید تقرریوں کو مکمل کروانے کے حوالے سے نکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نے بھرپور انداز میں سیشن کی دعوت دینےکا کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ  برائےشخصیات کے تحت 30 جولائی 2021ء کو حیدرآباد زون بدین کابینہ کی ایک اہل ثروت شخصیت خاتون کے گھر میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی دیگر شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’تلاوت کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان بھر کی ذمہ داراسلامی بہنوں کابذریعہ کال اور پنڈی اسلام آباد ، واہ کینٹ اور جنوبی لاہور زون میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں تمام ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سفری جدول، دو سطح کے کال مدنی مشورے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور دیگر دینی کاموں پر عمل کرنے کا ذہن دیانیزشعبے کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے اور تقرریاں مکمل کرنے کاہدف دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ ٹیلیفون مدنی مشورےکاسلسلہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سفری جدول، دو سطح کے ٹیلیفونک مدنی مشورے اور ماہانہ کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیتے ہوئے ان دینی کاموں کی مضبوط ترکیب بنانے کا ذہن دیا نیز تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اور شعبہ کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں  جوہر ٹاؤن اور واہ کینٹ کابینہ کےعلاقہ عمر فاروق میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں زون تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سفری جدول اور دو سطح تک بذریعہ کال مدنی مشورہ لینےکاذہن دیانیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور دیگر دینی کاموں پر عمل کرنےکی دعوت دی ۔مزید تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلاتےہوئےشعبہ کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔