دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ  برائےشخصیات للبنات کے تحت 29جولائی 2021ء کو جھنگ زون میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں شورکوٹ کابینہ ، اٹھارہ ہزاری کابینہ اور شاہ جیونہ کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ داراسلامی بہن نے اراکین کابینہ اسلامی بہنوں کو ( Skill Development) سیشن سےمتعلق مدنی پھول دیئے۔مزید تقرریوں کو مکمل کروانے کے حوالے سے نکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نے بھرپور انداز میں سیشن کی دعوت دینےکا کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ  برائےشخصیات کے تحت 30 جولائی 2021ء کو حیدرآباد زون بدین کابینہ کی ایک اہل ثروت شخصیت خاتون کے گھر میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی دیگر شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’تلاوت کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان بھر کی ذمہ داراسلامی بہنوں کابذریعہ کال اور پنڈی اسلام آباد ، واہ کینٹ اور جنوبی لاہور زون میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں تمام ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سفری جدول، دو سطح کے کال مدنی مشورے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور دیگر دینی کاموں پر عمل کرنے کا ذہن دیانیزشعبے کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے اور تقرریاں مکمل کرنے کاہدف دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ ٹیلیفون مدنی مشورےکاسلسلہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سفری جدول، دو سطح کے ٹیلیفونک مدنی مشورے اور ماہانہ کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیتے ہوئے ان دینی کاموں کی مضبوط ترکیب بنانے کا ذہن دیا نیز تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اور شعبہ کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں  جوہر ٹاؤن اور واہ کینٹ کابینہ کےعلاقہ عمر فاروق میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں زون تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سفری جدول اور دو سطح تک بذریعہ کال مدنی مشورہ لینےکاذہن دیانیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور دیگر دینی کاموں پر عمل کرنےکی دعوت دی ۔مزید تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلاتےہوئےشعبہ کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ زمان ٹاون کے اداروں میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نےزمان ٹاؤن کے مختلف اداروں میں پارلر کی اونرزاسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دیتےہوئے دعوت اسلامی کی ویب سائٹ اور دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز مدنی چینل دیکھنے اورمدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں داخلہ لینے کی دعوت دی جس پرپارلر زکی اونر اسلامی بہنوں نےدعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں داخلہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن بنگلہ بازار میں ایک وکیل اسلامی بہن کی والدہ کے انتقال پرتعزیت کاسلسلہ ہواجس میں شعبہ رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تعزیت کی اورایصال ثواب کا ذہن دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے والدہ کے چہلم پر تقسیم رسائل نیت کی۔ آخر میں ان کی والدہ کے لئے دعا ئےمغفرت بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لیاقت آباد کابینہ کی ڈویژن دستگیر میں اہل ثروت اسلامی بہن کے یہاں ون ڈے سیشن بنام ’’ عشق کے بندے ‘‘کا انعقاد ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن ذمہ دارسمیت کم و بیش 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے مکہ و مدینہ کے فضائل بتاتے ہوئے انہیں عشق رسولﷺ سے سرشارہونے کے لئےانہیں دعوت اسلامی سے وابستہ ہونے اور اپنے گھر میں دینی حلقےمنعقد کرنےکا ذہن دیا جس اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات  کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 محمود آباد کابینہ کے مختلف بیوٹی پارلرز میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف پارلرز کی ہیڈ اسلامی بہنوں کو اپنے پارلر میں دینی حلقہ رکھوانے کا ذہن دیااور انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے،مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز مختلف مقامات پر صدقہ بکس رکھوائے اور مکتبۃالمدینہ کے رسائل رکھوانے کا ذہن دیا ۔


اس ماہ نئی شخصیات اسلامی بہنوں سے رابطہ: 164

اس ماہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی شخصیات کی تعداد: 1 ہزار79

اس ماہ سلسلۂ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 26

اس ماہ شارٹ کورسز کرنے والی شخصیات اسلامی بہنوں کی تعداد: 190

اس ماہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع برائے شخصیات کی تعداد: 28

اس ماہ شخصیات کے گھر لگنے والے دینی حلقوں کی تعداد: 71

اس ماہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے والی شخصیات کی تعداد: 425


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون کی حیدرآباد کابینہ اور لطیف آباد کابینہ میں شخصیات کو نیکی کی دعوت دی گئی جن میں ایڈوکیٹ ڈی -ایس پی-کے اہل خانہ اوردیگر اہل ثروت شخصیات شامل ہیں۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےشخصیات کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیااور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کاذہن دیا جس پرچند شخصیات نے ہاتھوں ہاتھ اچھی نیتوں کااظہارکیا آخر میں شخصیات کو رسائل اور ماہنامہ فیضان مدینہ کےشمارےبھی تحفے میں پیش کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کی ڈویژن آفندی ٹاؤن میں ایک شخصیت کے گھر ایصال ثواب کےسلسلہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ’’صلح کے فضائل ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور تعزیت کرنےکے بارے میں مدنی پھول پیش کئے ۔

اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کےدینی کاموں سےآگاہ کرتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےکا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھےجذبات کااظہارکیا۔محفل نعت کے اختتام پر مکتبۃالمدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔