10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات للبنات
کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ زمان ٹاون کے اداروں میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا
جس میں علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغہ دعوتِ اسلامی نےزمان ٹاؤن کے مختلف اداروں
میں پارلر کی اونرزاسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت دیتےہوئے دعوت اسلامی کی ویب سائٹ اور دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز مدنی
چینل دیکھنے اورمدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں داخلہ لینے کی
دعوت دی جس پرپارلر زکی اونر اسلامی بہنوں نےدعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ
لینے اور مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں داخلہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔