دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون میں مختلف مقامات پر’’ Environment Day ‘‘کا سلسلہ ہواجن میں مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’درختوں کی اہمیت ‘‘بتاتےہوئے دعوت اسلامی کے شعبے FGRF کا تعارف پیش کیا اور دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیتےہوئےہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔

جس پرشخصیات نے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے پودے لگانے اور دعوت اسلامی کے اس شعبے کے ساتھ تعاون کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون کوھسار فیز 1 میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون اور علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےنکات بتائےاورعلاقے میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی بھر پور دعوت دےکر اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک میں شرکت کروانےکی ترغیب دلائی نیز شخصیات کو مدنی چینل دیکھنے اور اپنے گھروں پر دینی حلقہ رکھوانے کاذہن دیا۔

مدنی مشورےکےاختتام پر علاقہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں آن لائن میرج بیورو اور مختلف شخصیات کو ان کےگھر جاکر نیکی کی دعوت دیتےہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب لائی نیز شخصیات کو کتب و رسائل بھی تحفے میں پیش کئے ۔


کراچی ایسٹ لیاقت آباد کابینہ کی  ڈویژن سپر مارکیٹ میں 28 جون 2021 ءکوجاوید نہاری والوں کے داماد محمد عدنان کا انتقال ہوا جس پر عالمی سطح کی ذمہ دار اور کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے گھر کی خواتین سے تعزیت کی۔

عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے اہل خانہ کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے /پڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی نیتیں پیش کیں ۔آخر میں مرحوم کےلئےایصالِ ثواب و دعائے مغفرت بھی کی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں لیاقت آباد کابینہ کی ڈویژن سپرمارکیٹ کراچی میں مرحوم امجد صابری کے چھوٹے چچا محمود صابری کے انتقال پر تعزیت کاسلسلہ ہواجس میں ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کےہمراہ مرحوم کےگھر کی خواتین سے تعزیت کرتے ہوئےانہیں صبرکرنے کے فضائل بتائے اور صبر کرنے کی تلقین کی نیز انہیں دعوت اسلامی کےتحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے دعائے مغفرت بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات  کے تحت لیاقت آباد کابینہ ڈویژن دستگیر کراچی میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نےمقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کےہمراہ نعت خواں حافظ طاہر قادری کے اہل خانہ کونیکی کی دعوت دی ۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرتے ہوئےانہیں دعوت ِاسلامی کےہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا۔جس پرانہوں نے جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلے لینےاور گھر کی بچیوں کے ساتھ نماز کورس کرنے کا اظہار کیانیز دعوت اسلامی کی دینی کاویشوں کو سراہتے ہوئے انہوں نےدعوت اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

لیاقت آباد کابینہ میں ہونے والے دینی حلقوں کی کارکردگی

اسی طرح لیاقت آباد کابینہ ڈویژن دستگیر میں اہل ثروت اسلامی بہن کے گھراور مینا بازار میں دینی حلقوں کاسلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 78 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ و ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ’’ والدین کے حقوق‘‘ اور ’’علم دین حاصل کرنےکےفضائل ‘‘ کے موضوعات پربیانات کئےنیز دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا اور قراٰن پاک درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت پچھلے دنوں کراچی ریجن میں آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں تمام زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی اسلامی بہوں کو دینی کاموں کو بہتر بنانےکےحوالے سےنکات بتائے اورکارکردگی شیڈول پرعمل کرنے کی اور وقت پرجمع کروانےکی ترغیب دلائی۔ ساتھ ہی ساتھ رسالہ کارکردگی کو بہتر کرنے کا بھی ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 نارتھ کراچی کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں علاقہ اور ڈویژن سطح کی نگران اور مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے اس کےتحت ہونےوالےدینی کاموں سے آگاہ کیا اور اس شعبے کے تحت آنے والی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کروانے کاذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنو ں نےہدف پورا کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  گزشتہ دنوں بدین کابینہ کے ڈویژن پنگریواور لطیف آباد کے علاقےبسم اللہ سٹی میں اہل ثروت شخصیات خواتین کے گھروں پر Environment Day سیشن کا انعقاد ہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے شعبہ FGRF کا تعارف پیش کیا اور ملک کو آلودگی سے بچانے کے لئے درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر کیا جس پر شخصیات خواتین نے دعوتِ اسلامی کے دینی، فلاحی کاموں کو سراہا اور FGRF کے ساتھ تعاون کرنے اور گھروں میں پودے لگانے کی نیتوں کا اظہار کیا نیز آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں بہادر آبادکے علاقہ امیر خسرو کراچی میں شخصیات   اجتماع ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے فرض علوم سیکھنے کے حوالےسےاسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا۔

آخر میں ایک شوشل مڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیت خاتون کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئےانہیں دعوت اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کیا اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نےدعوتِ اسلامی کی دینی کاموں کی خدمات کو سہراتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شرکت کی نیت کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کےتحت گزشتہ دنوں ٹنڈومحمدخان کابینہ میں ایک اہل ثروت اسلامی بہن کے گھر دینی حلقہ منعقدہوا جس میں بیوٹیشنز،لیڈی ٹیلر اور اہل ثروت شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو اور غسل کا طریقہ سکھایا نیز اس ضمن میں مدنی پھول بھی پیش کئے اور ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ دینی حلقے کے اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسيم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون، کابینہ و علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

عالمی مجلس شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو احساس ذمہ دار ہونے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ کارکردگی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور وقت پر جمع کروانےکی ترغیب دلائی جبکہ اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے لینے اور ان کی کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن حالی روڈ میں  قائم ایک سلائی سینٹر میں دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں شعبے کی علاقائی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ نماز کے فضائل ‘‘ کےموضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔دینی حلقے کے اختتا م پر مکتبۃالمدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔