10 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
Wed, 14 Jul , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ
مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاکستان کی تمام ریجن
مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کو حج اجتماعات اور دعائے شفاء اجتماعات
کےبارےمیں مدنی پھول سمجھائےنیز شخصیات
میں تربیتی سیشن کروانے اور ان سیشن کی
تیاری کے لئے اس کام کی اہلیت رکھنے
والی اسلامی بہنوں کو تلاش کرنے کا ہدف
دیا جبکہ بیماراسلامی بہنوں کی عیادت کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔