10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت گزشتہ دنوں ساؤتھ سینٹرل زون 2
ڈیفنس کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں مقامی ذمہ داراسلامی بہنوں
نےشرکت کی ۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’رشتہ داروں کے
ساتھ حسن سلوک‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں
دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن
دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا ۔
اسی طرح کراچی ساؤتھ سینٹرل 2 میں قائم فیضان ایجوکیشن سینٹر میں تربیتی
سیشن کاسلسلہ ہواجس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نےوہاں کےمدنی
عملےکو دینی کام کرنےکےحوالےسے مدنی پھول
پیش کئے ۔