دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 نارتھ کراچی کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں علاقہ اور ڈویژن سطح کی نگران اور مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے اس کےتحت ہونےوالےدینی کاموں سے آگاہ کیا اور اس شعبے کے تحت آنے والی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کروانے کاذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنو ں نےہدف پورا کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  گزشتہ دنوں بدین کابینہ کے ڈویژن پنگریواور لطیف آباد کے علاقےبسم اللہ سٹی میں اہل ثروت شخصیات خواتین کے گھروں پر Environment Day سیشن کا انعقاد ہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے شعبہ FGRF کا تعارف پیش کیا اور ملک کو آلودگی سے بچانے کے لئے درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر کیا جس پر شخصیات خواتین نے دعوتِ اسلامی کے دینی، فلاحی کاموں کو سراہا اور FGRF کے ساتھ تعاون کرنے اور گھروں میں پودے لگانے کی نیتوں کا اظہار کیا نیز آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں بہادر آبادکے علاقہ امیر خسرو کراچی میں شخصیات   اجتماع ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے فرض علوم سیکھنے کے حوالےسےاسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا۔

آخر میں ایک شوشل مڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیت خاتون کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئےانہیں دعوت اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کیا اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نےدعوتِ اسلامی کی دینی کاموں کی خدمات کو سہراتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شرکت کی نیت کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کےتحت گزشتہ دنوں ٹنڈومحمدخان کابینہ میں ایک اہل ثروت اسلامی بہن کے گھر دینی حلقہ منعقدہوا جس میں بیوٹیشنز،لیڈی ٹیلر اور اہل ثروت شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو اور غسل کا طریقہ سکھایا نیز اس ضمن میں مدنی پھول بھی پیش کئے اور ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ دینی حلقے کے اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسيم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون، کابینہ و علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

عالمی مجلس شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو احساس ذمہ دار ہونے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ کارکردگی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور وقت پر جمع کروانےکی ترغیب دلائی جبکہ اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے لینے اور ان کی کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن حالی روڈ میں  قائم ایک سلائی سینٹر میں دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں شعبے کی علاقائی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ نماز کے فضائل ‘‘ کےموضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔دینی حلقے کے اختتا م پر مکتبۃالمدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں نیو کراچی کابینہ  کی ڈویژن ناگن چورنگی کراچی میں شخصیات اجتماع منعقدہوا جس میں مقامی شخصیات خواتین نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے اور سنتوں پر عمل کرنےکےحوالے سے ذہن سازی کی نیز نیکیوں میں استقامت پانےکےلئےرسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنے اعمال کاجائزہ لینے کاذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنےاچھےجذبات کااظہارکیا ۔آخر میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی صدر کابینہ میں پی ای سی ایچ ایس لائنز یریا میں شخصیات اجتماع ہواجس میں مخیر اورمذہبی تنظیم سے تعلق رکھنے والی ایڈووکیٹ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’دعا کے فضائل ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننےکاذہن بھی دیا ۔ بعد میں پاکستان شعبہ ذمہ داراسلامی بہن سے ان کے گھر جاکر ان کےعزیز کی فوتگی پر ان سے تعزیت کی اور صبر کرنے کی تلقین کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلشن کابینہ میں نیکی کادعوت کاسلسلہ ہوا جس میں ریجن اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نےملکر دینی ادارے الحرمین کی اونر کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں پر مشتمل سرگرمیوں سےآگاہ کیا جس پر انہوں خوشی کااظہار کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کی نیتیں پیش کیں اور اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے ۔

اسی طرح ایک مخیر اسلامی بہن کے گھر دعوت اسلامی کےشعبہ FGRF کےتحت ہونے والے کاموں پرمشتمل ون ڈے سیشن رکھا گیا جس میں ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےشعبہ FGRF کا تعارف دیتے ہوئے دعوت اسلامی سے منسلک رہنے کے ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں حیدرآباد زون جامشورو کابینہ ڈویژن کوٹری میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ نگران اور ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ ملکر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت دی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات خواتین کو مدنی چینل دیکھنے،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنے گھروں میں دینی حلقے منعقد کروانےکاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کااظہار کیا۔آخر میں شخصیات اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ مختلف رسائل بھی تحفے میں دئیے ۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون، ٹنڈو محمد خان کابینہ میں ایک تاجر اسلامی بہن کے گھر پر شخصیات دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں بیوٹیشنز، لیڈیز ٹیلر اور اہل ثروت شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران نے شرکا کو وضو اور غسل کا طریقہ سکھاتے ہوئے مدنی پھول پیش کئے اور سنتو ں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ حلقے کے اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسيم کئے گئے۔

دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات و تعلیم للبنات کےتحت گزشتہ دنوں پاکستان بھر کی بڑی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں پاکستان نگران ،ریجن نگران ، کراچی شعبہ رابطہ و شعبہ تعلیم کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےاپڈیٹ نکات بتائے اور تقرری مکمل کرنےکاذہن دیانیز مدنی مرکز کےتحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کاذہن دیااور اس کےاہداف دیئے ۔اپنی قربانی کی کھالیں دعوت اسلامی کو دینے اور اپنے سے منسلک اسلامی بہنوں کو اس کی ترغیب دلانے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔