دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لیاقت آباد کی مارکیٹ مینا بازار میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مبلغہ اسلامی بہن نے نماز کی شرائط و فرائض کے بارے میں رہنمائی کی۔ انہیں علم ِدین حاصل کرنے کاذہن دیتے ہوئے جامعۃ المدینہ للبنات میں ایڈمیشن لینے اور شریعت کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر دینی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں اور لیڈی شاپ کیپرز نے علم دین حاصل کرنے شریعت کورس کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلزار ہجری کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں کراچی ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نےمقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ ا سٹاک ایکسچینج ڈائریکٹر کی اہلیہ کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہیں آن لائن فرض علوم کورس کرنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے آن لائن کورس میں شرکت کی نیت کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ڈرگ کالونی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں  ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کراچی ریجن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اداروں اور شخصیات میں دینی کام کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے نیز انہیں دین کے قریب لانے کےحوالے سے نکات بتائے۔

اسی طرح کراچی ڈرگ کالونی کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں ریجن اور زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شخصیت اور 2 پارلر کی اونرز کو نیکی کی دعوت دی ۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں موجود مختلف پارلرز اور سلائی سینٹر میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ پارلرز اونرز کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کی ویب سائٹ اور دیگر شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ ایک سلائی سینٹر کی اونر نے سینٹر میں مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کی نیت کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہواجس میں عالمی سطح مجلس رابطہ برائے شخصیات نے ملتان ریجن ذمہ داراسلامی بہن سے دینی کاموں میں بہتری کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

عالمی سطح مجلس رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے( high profile )کے کاموں کی اپڈیٹ معلومات اور زون سطح پر اسلامی بہنوں کے تقرر ی کرنے کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہن نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ آن لائن  شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام مئی 2021 ءمیں ملک و بیرون ملک سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پاکستان ریجنز (اسلام آباد ، ملتان ، لاہور ، کراچی،حیدرآباد، فیصل آباد ) ہند ریجنز(دہلی ،ممبئی، کولکتہ ، اجمیر)،یوکے برمنگھم ، آئر لینڈ، عرب شریف ،کویت ، بحرین ،قطر، آسٹریلیا،ملبرن ، ملائشیا ، امریکہ ، کینیڈا ،ناروے، بلجئیم ،سویڈن ،ہالینڈ ، اٹلی ، جرمنی ،فرانس ، ساؤتھ افریقہ ، بنگلہ دیش ، چائنہ ، ، ایران ، ترکی ، یوگنڈاکے70مختلف مقامات پر 6 مختلف کورسز(فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس ، 3ڈے ماہ رمضان بخشش کا سامان سیشن ،سوشل میڈیا کا استعمال ، تلاوت القراٰن کورس، فیضان تجوید کورس) کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش’’ 1 ہزار 498 ‘‘اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلشن 13 D ساؤتھ 1 کی کابینہ فیضان مدینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہو اجس میں کراچی ریجن مشاورت شعبہ رابطہ برائے شخصیات اسلامی بہن نے اردو قومی زبان کی جنرل سیکرٹری کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات دی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے آن لائن کورسز کرنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اپنے ادارے میں آن لائن کورسز منعقد کروانے کی نیت کی کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی  کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ سینٹرل زون 2 میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں عالمی و پاکستان سطح کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات میں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا ۔ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کاذہن بھی دیا نیز فیضان ایجوکیشن میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں لاہور ریجن و زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی سطح مجلس رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو صاحبزادی ِعطار سلمھا الغفار کے جدول کوشخصیات میں بنانے کے حوالے سے نکات بتائے نیز زون و ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےخصوصی اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں  حیدرآباد زون کے علاقے لطیف آباد نمبر 11 اور لیاقت کالونی میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ایڈوکیٹ ،بینک مینیجر اور اہل ثروت اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی دعوت پیش کی ۔

لیاقت کالونی میں مختلف پارلرز میں بھی اجتماع کی دعوت دی اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیا اور شخصیات کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مختلف رسائل بھی تحفے میں پیش کئے جس پر شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اچھے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون سٹیزن کالونی میں نیکی کی دعوت  کاسلسلہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اہل ثروت اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی اور مدنی چینل سننے کا ذہن دیا نیزمکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم و رابطہ برائے شخصیات   کے تحت گزشتہ دنوں رحیم یار خان زون کی ظاہر پیر کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں شعبہ رابطہ و شعبہ تعلیم کی کابینہ تا علاقہ سطح کی مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے میں بہتری لانے اور تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیز ہر ماہ جدول کارکردگی وقت پر جمع کرونے کاذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید احسن انداز سے کرنے کےمدنی پھول دیئے۔