10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 نارتھ
کراچی کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں علاقہ اور ڈویژن سطح کی نگران اور
مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے اس کےتحت ہونےوالےدینی کاموں سے آگاہ کیا اور اس شعبے کے تحت آنے والی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کی پابندی کروانے کاذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنو ں نےہدف پورا کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔