10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا
جس میں زون، کابینہ و علاقائی سطح تک
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
عالمی مجلس شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی
بہن نے اسلامی بہنوں کو احساس ذمہ دار ہونے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ کارکردگی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کا
جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز کارکردگی
شیڈول پر عمل کرنے اور وقت پر جمع کروانےکی
ترغیب دلائی جبکہ اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے لینے اور ان کی کارکردگی
وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔