10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون کوھسار فیز 1 میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون اور علاقہ
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون ذمہ
داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی
کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےنکات بتائےاورعلاقے میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی بھر پور دعوت دےکر اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک
میں شرکت کروانےکی ترغیب دلائی نیز شخصیات
کو مدنی چینل دیکھنے اور اپنے گھروں پر دینی حلقہ رکھوانے کاذہن دیا۔
مدنی
مشورےکےاختتام پر علاقہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں آن
لائن میرج بیورو اور مختلف شخصیات کو ان کےگھر جاکر نیکی کی دعوت دیتےہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی
ترغیب لائی نیز شخصیات کو کتب و رسائل بھی تحفے میں پیش کئے ۔