10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت گزشتہ دنوں ٹنڈومحمدخان کابینہ میں ایک اہل ثروت اسلامی بہن کے گھر دینی حلقہ منعقدہوا جس میں بیوٹیشنز،لیڈی ٹیلر اور اہل ثروت شخصیات خواتین نے
شرکت کی۔
ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو اور غسل کا طریقہ سکھایا نیز اس ضمن میں
مدنی پھول بھی پیش کئے اور ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی جبکہ دینی حلقے کے اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسيم کئے گئے۔