10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لیاقت آباد کابینہ کی ڈویژن دستگیر میں اہل ثروت اسلامی بہن کے یہاں
ون ڈے سیشن بنام ’’ عشق کے بندے ‘‘کا انعقاد ہوا جس میں زون، کابینہ اور
ڈویژن ذمہ دارسمیت کم و بیش 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون سطح
کی ذمہ داراسلامی بہن نے مکہ و مدینہ کے فضائل بتاتے ہوئے انہیں عشق رسولﷺ سے سرشارہونے کے لئےانہیں دعوت
اسلامی سے وابستہ ہونے اور اپنے گھر میں دینی حلقےمنعقد کرنےکا ذہن دیا جس اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔